نیویارک:سابق امریکی فوجی اہلکار نے طالبہ کو کچل دیا، کار حادثے میں مزید 22زخمی
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
نیویارک:سابق امریکی فوجی اہلکار نے طالبہ کو کچل دیا، کار حادثے میں مزید 22زخمی

Todays Print

نیو یارک (نیوزڈیسک) ایک سابق امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر اپنی تیز رفتار گاڑی سے ایک نوجوان طالبہ کو روند ڈالا جبکہ اس حادثے میں 22دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میئر بل دی بلازیو کانیوز کانفرنس کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ حادثہ بظاہر دہشتگردی کا واقعہ نہیں لگتا،امریکی نیوی کا  26سالہ سابق اہلکار رچرڈ روجازکو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثے سے قبل اسے 2مرتبہ غیر ذمے داری سے گاڑی چلانے پر روکا گیاتھا، حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 افرادکی حالت تشویش ناک ہے۔