فن پاروں کی نمائش،بلاول کے آتے ہی آرٹس کونسل کی بجلی چلی گئی
| |
Home Page
ہفتہ 30؍شعبان المعظم 1438ھ 27 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
فن پاروں کی نمائش،بلاول کے آتے ہی آرٹس کونسل کی بجلی چلی گئی

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نامور مصور اقبال مہدی کی 9ویں برسی کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اقبال مہدی اور انکی بیٹی لیزا مہدی کی پینٹنگز کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ،نمائش آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میں کی گئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے لیزا مہدی کے ساتھ ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا،بلاول بھٹو نمائش میں رکھی پینٹنگز دیکھنے لگے تو اچانک لوڈ شیڈنگ کے باعث ہال کی لائٹیں بند ہوگئیں اور اندھیرا چھا گیا، اس موقع پرتقریب میں شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی ،میڈیا نما ئند و ں اور پروٹوکول اسٹاف کے مابین کورریج کے دوران متعدد بار تلخ کلامی بھی پیش آئی،، جبکہ بلاول بھٹو زرداری میڈیا کے نمائندوں سے بات کئے بغیر واپس چلے گئے ۔نمائش میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ،علامہ اقبال اور بھٹو خاندان کی پوٹریٹ پرمبنی پینٹنگ خصوصی نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی جو لیزا مہدی کی تخلیقات تھیں۔