چمن بارڈر: باب دوستی 14ویں روز بھی بند رہا
| |
Home Page
ہفتہ 30؍شعبان المعظم 1438ھ 27 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
چمن بارڈر: باب دوستی 14ویں روز بھی بند رہا

Todays Print

چمن(نامہ نگار) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد سے پاک افغان بارڈر جمعرات کو چودہویں روز بھی بند رہا باب دوستی بند ہونے سے نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل بدستور معطل  ہیں ۔ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ مذکرات  کا اگلا دور 22 مئی کو باب دوستی پر منعقد کیا جائے گا جس میں حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔