26مئی کو بجٹ پیش کرنے کیلئے تیاری کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، وزیرخزانہ اسحٰق ڈار
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
26مئی کو بجٹ پیش کرنے کیلئے تیاری کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، وزیرخزانہ اسحٰق ڈار

Todays Print

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 26مئی کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے ایف بی آر حکام کو بجٹ کی تیاری کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، جمعرات کو آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ، وفاقی سیکریٹری خزانہ طارق باجوہ ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس دوران وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن ، سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام نے بھی اجلاس شریک ہوئےاور آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کی ٹیکس سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے شرکا ء کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر کی بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور بروقت مکمل کر لیا جائے گا ۔