ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) ملک کے مختلف شمالی علاقون میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مینگورہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرزمین گہرائی 160 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔