ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکلاءنے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکلاءنے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی

Todays Print

لاہور (اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے وکلاءکی ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کرنے والے تینوں وکلاء بیرسٹر احتشام مہر احسن اور انعام آفریدی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر تینوں وکلاء پیش ہوئے وکلاءکے وکیل صفائی نے عدالت سے پہلی اور آخری مرتبہ معاف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر مشروط طور پر معاف کر دیا جائے آئندہ یہ ایسی غلطی نہیں کرینگے ۔تینوں وکلاءپر ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم سے بدتمیزی کا الزام ہے۔ جس پرعدالت نے تینوں وکلاءکو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پچیس مئی تک ملتوی کر دی ۔