چین،سالانہ یولن ڈاگ فیسٹیول میں کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
چین،سالانہ یولن ڈاگ فیسٹیول میں کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک )چین کے مشہور سالانہ یولن ڈاگ فیسٹیول میں کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے سالانہ فیسٹیول سے ایک ہفتہ قبل 15جون سے کتوں کے گوشت پر پابندی لگنے کا امکان ہے جس کے لئے سماجی اداروں کی جانب سے سالوں سے مہم چلائی جارہی تھی، یولن شہر میںہونے والے اس دس روزہ میلے کے دوران ہزاروں کتوں اور بلیوں کو مارنے کے بعد ان کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے اس وحشیانہ یولن فیسٹول میں ریستورانوں ، سڑکوں پر موجود دکانداروں اور مارکیٹ کے تاجروںکو کتے کے گوشت کی فروخت سے روکے جانے کا مکان ہے جس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ یوان جرمانہ اور گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے،عام خیال کے برعکس یولن فیسٹول کوئی روایتی ایونٹ نہیں بلکہ اسے کتے کے گوشت کے تاجروں کی جانب سے 2010 میں اپنی سیل بڑھانے کےلئے متعارف کروایا گیا تھا۔