حکمرانوں کامنفی طرز عمل ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جارہاہے،کلیم اللہ
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
حکمرانوں کامنفی طرز عمل ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جارہاہے،کلیم اللہ

Todays Print City News

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کلیم اللہ ایڈوکیٹ رہنماپاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور نے اپنے بیان میں کہاکہ  عوام انصاف اورقومی اداروں کی بحالی آئین اورقانون قاعدے پرعمل چاہتے ہیں، حکمرانوں کامنفی طرز عمل ملک کوخانہ جنگی کی طرف لے جارہاہے۔   ملک کاہرچھوٹا بڑاادارہ ان لوگوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کیلئے تباہ وبربادکردیاہے، عشروں سے حکمرانی کے مزے اٹھانے کے باوجود نمائشی سرگرمیوں کے علاوہ یہ لوگ ملک وقوم کوکچھ دینے کاارادہ نہیں رکھتے، ان کی منفی سرگرمیاں ملکی وسائل کو بری طرح ضائع کرچکی ہیں ، انہوں نے کہاکہ قومی الیکشن 2018 ء میں ووٹ کی طاقت سے انہیں بری طرح شکست دیکر اپنامستقبل محفوظ کرسکتے ہیں۔