متحدہ قومی موومنٹ عوامی طاقت کا نام ہے،کنور نوید جمیل
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
متحدہ قومی موومنٹ عوامی طاقت کا نام ہے،کنور نوید جمیل

Todays Print City News

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ عوامی طاقت کا نام ہے اور عوامی مسائل کے حل میں ایم کیو ایم ہر سطح پر احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم(پاکستان ) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل نے پکا قلعہ گروانڈ میں سیکٹر و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی شاہد علی،رکن و ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی،ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود و اراکین کمیٹی،ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی و اراکین کمیٹی،حق پرست ارکان سمیت سیکٹر و شعبہ جات کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21 مئی کو حیدرآباد میں حقوق ریلی کا انعقاد ظالم حکمرانوں کےلئے نقارہ خدا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی حقوق ریلی عوامی مسائل پر احتجاج اور تعصب پرست اقتدار مافیا کو حق پرست عوام کی للکار ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوامی مسائل کا خاتمہ کریں۔ اجلاس سے ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین نے حیدرآباد میں جلسیاں کیں اور حیدرآباد کو فتح کرنے کے دعوے کئے مگر حقیقت سے مخالفین اور حیدرآباد کی عوام اچھی طرح آشنا ہے، اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی کو حیدرآباد کےعوام اپنے حق کےلئے صدائے احتجاج بلند کرنے جارہےہیںاور یہ احتجاج عوام کے حقوق پر قابض افراد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔