معطل کمشنر تاحال بلدیہ میں اپنے عہدے پربرقرار
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
معطل کمشنر تاحال بلدیہ میں اپنے عہدے پربرقرار

Todays Print City News

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازمین میں پنشن اور گریجویٹی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران شراب پینے اور رقص کرنے والوں پر نوٹ لٹانے والے معطل کمشنر تاحال بلدیہ میں اپنے عہدے پر موجود ہیں، چند روز قبل بلدیہ اعلیٰ کے ریٹائرڈ ملازمین میں پنشن اور گریجویٹی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں میئر حیدرآباد سید طیب حسین اورڈپٹی میئر سمیت بلدیہ افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں محفل غزل کے دوران کھلے عام شراب پینے کے بعد رقص کرنے والے ملازمین اور ٹھیکیداروں پر معطل میونسپل کمشنر نوٹ لٹاتے رہے ۔