ایپکا آزاد کشمیر کا23 مئی سے محکمہ تعلیم میں تالہ بندہڑتال کا اعلان
| |
Home Page
جمعہ 26 شوال المکرم 1438ھ 21 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ایپکا آزاد کشمیر کا23 مئی سے محکمہ تعلیم میں تالہ بندہڑتال کا اعلان

Todays Print City News

مظفرآباد(نامہ نگار)ایپکا آزادکشمیر نے 23مئی 2017کو محکمہ تعلیم میں مکمل تالہ بند ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں سرپلس شدہ ملازمین کی مستقل ایڈجسٹمنٹ ،انتقامی تبادلہ جات کی منسوخی تک تمام ملازمین محکمہ تعلیم 23مئی سے مکمل ہڑتال کرینگے ۔اس موقع پر اپنے اخباری بیان میں مرکزی صدر ایپکا آزادکشمیر عمران خورشید اعوان ،مرکزی نائب صدر راجہ عبدالرئوف،مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز قریشی ،اقارب نقوی ،جاوید خانزادہ ،شیخ امتیاز نے کہا کہ ملازمین ریاست کی مشینری ہیں ۔سیاسی طور پر انتقامی تبادلہ جات جیسے اقدامات کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔دیرینہ سروس کے حامل ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اگر کوئی ملازم اپنے کام میں غفلت کا مرتکب ہوا قواعد کے اندر طریقہ کار موجود ہے ۔سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کسی صورت درست نہیں ۔سربراہان محکمہ کو عملی طور پر مفلوج کیا گیا ہے ۔متعلقہ اتھارٹیز بے بسی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جس کے تدارک کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا اگر 23مئی تک مطالبات یکسو نہ کیے گئے تو پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم ہڑتال کرینگے جبکہ دوسرے مرحلے کے طور پردیگر محکمہ جات کو ہڑتال میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔