ٹھوٹھہ میں وائس چانسلرجامعہ کشمیر کی تعیناتی کیخلاف ہڑتال
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ٹھوٹھہ میں وائس چانسلرجامعہ کشمیر کی تعیناتی کیخلاف ہڑتال

Todays Print City News

مظفرآباد(نا مہ نگار) آزاد کشمیر یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف گزشتہ روز تحریک تحفظ حقوق جہلم ویلی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹھوٹھہ میں ہڑتال کی گئی کی گئی ،مظاہرین نے ٹائر جلا کر شاہراہ سرینگر کو بند کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وی سی کی تعیناتی کیلئے بنائی گئی سرچ کمیٹی میں تمام اضلاع کو برابر نمائندگی نہیں دی گئی۔لیکن بدنیتی کے تحت ایک ہی ضلع سے افراد کمیٹی میں شامل کر کے اقرباء پروری کو ہوا دی گئی۔نثار ہمدانی مظفرآباد سے پہلے نمبر پر آئے مگر ڈاکٹر کلیم عباسی کی تعیناتی چانسلر کی بدنیتی پر مبنی فیصلہ ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں اور سابق صدر سردار یعقوب کے نقش قدم پر چل رہے ہیں مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان،چیف سیکرٹری اعجاز منیر اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ کشمیر میں وی سی کی تعیناتی کیلئے دوبارہ سرچ کمیٹی بنا کر از سر نو انٹرویو لیے جائیں دریں اثناء ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ اشتیاق گیلانی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے ہڑتال موخر کروادی۔