تھوراڑ ،انجمن تاجران کے انتخا بات مکمل ،سردار خورشید صدر منتخب
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
تھوراڑ ،انجمن تاجران کے انتخا بات مکمل ،سردار خورشید صدر منتخب

Todays Print City News

تھوراڑ ( نامہ نگار ) تھوراڑ انجمن تاجران کے انتخا بات مکمل ،سردار خورشید صدر منتخب ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران تھوراڑ کے الیکشن اختتام پذیر ہو گئے، نئی قیادت سامنے آگئی ۔ انجمن تاجران تھوراڑ کے رجسٹر ووٹ 435تھے پول شدہ ووٹ 313جن میں سے خورشید خان نے 270ووٹ حاصل کیے ۔ انتخابات میں 9امیدواروں نے صدارت کے لیے کاغذات نامزد گی جمع کروائے ایک امیدوار نے کاغذات واپس لیے جب کے دو امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے 6صدارتی امیدورار وں نے اس دوڑ میں حصہ لیا الیکشن کمشنر کے فرائض سردار شیر خان اور ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سردار طارق نے انجام دیے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے اسے تاریخی الیکشن قرار دیا اور کامیاب امیدوار کے گلے میں ہار ڈالے اور اپنے تعاون کایقین دلایا۔ سردار خورشید منتخب صدر انجمن تاجران تھوراڑ نے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل حل کروں گا تاجر وں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ۔