ہیوی ٹرانسمیشن لائن کا پول مٹی نکل جانے کے باعث جھک گیا ، حادثے کا خطرہ
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ہیوی ٹرانسمیشن لائن کا پول مٹی نکل جانے کے باعث جھک گیا ، حادثے کا خطرہ

Todays Print City News

بھمبر (نامہ نگار )محکمہ برقیات کی غفلت بھمبر برنالہ روڈ کڈہالہ کے مقام پر گیارہ ہزار وولٹیج کی ہیوی ٹرانسمیشن لائن کا پول مٹی نکل جانے کے باعث جھک گیا ،محکمہ نے کھمبے کو گرنے سے بچانے کیلئے لکڑی کے بالے کی ٹیک لگا دی پول کسی بھی وقت گر کر جانی نقصان کا خطرہ بننے کا خدشہ، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھمبر برنالہ روڈ پر کڈہالہ کے مقام پر بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا پول مٹی نکل جانے کے باعث ایک طرف کو جھک گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کا پول کسی بھی وقت گر کر بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ برقیات اہلکاروں نے پول کو گرنے سے بچانے کیلئے لکڑی کے بالے کی ٹیک لگا رکھی ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے پول کی بنیاد مضبوط کرنے اور پول کو سیدھا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔