کرپشن ملک اورقوم کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، گوہراشرف
| |
Home Page
جمعہ 26 شوال المکرم 1438ھ 21 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
کرپشن ملک اورقوم کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، گوہراشرف

Todays Print City News

عباسپور (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماگوہراشرف قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن ملک اورقوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے کرپشن کیخلاف پوری قوم اورسیاسی جماعتوں کومتحدہوکر جدوجہدکرناہوگی،بجلی کی لوڈشیڈنگ کرپشن اورمہنگائی جیسے مسائل کاخاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے حکمرانوں کوہرصورت میں اس ذمہ داری کوپوراکرناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن ہوگی قوم کولوڈشیڈنگ اورمہنگائی جیسے مسائل سے بھی نجات نہیں ملے گی بلکہ ایسے مسائل میں مزیداضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی دوکانداروں نے ناجائز منافع کمانے کی غرض سے مہنگائی شروع کردی ہے کھانے پینے کی تمام اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں سبزی فروٹ سے لیکرتمام مشروبات روز مرہ کی اشیا خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں ،عباسپو ر میں رمضان بازارلگوایاجائے تاکہ غریب عوام کوریلیف مل سکے ۔