سب ڈویژن تھوراڑ میں نادرا آفس قائم کیا جائے ، عوامی حلقے
| |
Home Page
جمعہ 26 شوال المکرم 1438ھ 21 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
سب ڈویژن تھوراڑ میں نادرا آفس قائم کیا جائے ، عوامی حلقے

Todays Print City News

تھوراڑ ( نامہ نگار) عوامی و سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل نادرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈیویژن تھوراڑ میں فوری طور پرنادرہ آفس قائم کیا جائے ،تھوراڑ سب ڈویژن سے ملحقہ علاقے انتہائی پسماند ہ ہیں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے راولاکوٹ تک جانے کے لئے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ بزرگ شہریوں و خواتین کو سفری مشکلات کا بھی سامنا ہے، مریضوں کے لیے راولاکوٹ جانا بہت مشکل ہے ۔ نادرہ آفس سب ڈویژن تھوراڑ میں قائم کیا جائے تاکہ عوام علاقہ کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت میسر ہو سکے ۔