لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم کر کے نیا کشمیر بنائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم کر کے نیا کشمیر بنائیں گے، رہنما پی ٹی آئی

Todays Print City News

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کشمیر حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے رہنما محمد اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کشمیریوں کے مسیحا ہیں اور ان کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، آزاد کشمیر میں جاری لوٹ کھسوٹ کا نظام ختم کر کے نیا کشمیر بنائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر خطے کی تعمیر وترقی کر کے عام آدمی کو بنیادی حقوق فراہم کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر نہایت نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس وقت مسئلہ کشمیر پر مذکور ہیں اور عالمی برادری سمجھ چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر دنیا کے اندر امن کی راہیں تلاش کرنا ممکن نہیں ہے۔تحریک انصاف کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔آزاد کشمیر میں جاری لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کر کے نیا کشمیر بنائیں گے جس میں عام آدمی کو بنیادی حقوق ملیں گے اور خطے کی تعمیر وترقی میرٹ کی بنیاد پر کی جائیگی۔