اقوام متحدہ ،عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف د لانا چاہتے ہیں، عظیم دت
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
اقوام متحدہ ،عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف د لانا چاہتے ہیں، عظیم دت

Todays Print City News

فارورڈ کہوٹہ ( نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئر مین پبلسٹی بورڈ عظیم دت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کی طرف سے ریاست جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ کرنے کی عوامی پٹیشن پیش کرناامید کی ایک کرن ہے کیونکہ ہم اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف د لانا چاہتے ہیں،ریاستی عوام اپنے قومی مفاد کو سامنے رکھ کر جو بھی فیصلہ کریں گے سب کشمیریوں کے لئے قابل قبول ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارورڈ کہوٹہ میں دستخطی مہم کے سلسلہ میں عوام سے پٹیشن پردستخط کرانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ابرار بیگ، طارق محمود اور بنارس حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ محاذ رائے شماری نے ہمیشہ قومی مفاد کی جنگ لڑی ہے،ریاست کے اندر مختلف نظریات کے حامل رہنما اور شہری دستخطی مہم کا ساتھ دے رہے ہیں اور عوامی پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا بلکہ کشمیری قوم اس نقطہ پر متفق ہے اورایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہے۔ جموں کشمیر محاذ رائے شماری کا چار رکنی وفد بعد ازاں ضلع باغ کے لئے روانہ ہو گیا ۔