اسلام گڑھ،لاغر،بیمار اور کمزور بکریوں کے گوشت کی سر عام فروخت جاری
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
اسلام گڑھ،لاغر،بیمار اور کمزور بکریوں کے گوشت کی سر عام فروخت جاری

Todays Print City News

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)اسلام گڑھ میں لاغر،بیمار اور کمزور بکریوں کے گوشت کی سر عام فروخت جاری ۔متعدد شکایات کے باوجود بھی انتظامیہ لاغر بکریاں زبح کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لا سکی۔اہلیان اسلام گڑھ کا فوری طور پرسرکاری زبح خانے کے قیام کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ میں بکروں کے نام پر لاغر،بیمار اور کمزور بکریوں کو زبح کر کے گوشت کی سر عام فروخت جاری ہے۔متعدد بار انتظامیہ کو اطلاع دیے جانے کے باوجود بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔قصابوں کو کھلی چھٹی دیکر عوام کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔اہلیان اسلام گڑھ نے فوری طور پر سرکاری زبح خانے کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ڈاکٹر کی موجودگی میں جانور کو زبح کیا جائے ۔