وادی نیلم کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، خواجہ صدیق
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
وادی نیلم کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، خواجہ صدیق

Todays Print City News

آٹھ مقام(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی نیلم کے کار کنوں نے 23مئی کو آٹھ مقام میں ہونے والے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ محمد صدیق کے مطابق صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا دورہ وادی نیلم کے موقع پر 23مئی کو شاندار استقبال کیا جائے گا ان کے ہمراہ آنے والی دیگر پارٹی قیادت اور سابق وزراء کرام کے استقبال کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی پیپلز پارٹی کے کارکنان چلہانہ سے لے کر تائوبٹ تک اپنے پارٹی صدر اور دیگر وزراء کرام کو جلوس کی شکل میں چلہانہ سے آٹھمقام لائیں گئے اورشاندار استقبال کرینگے۔انھوں نے کہا کہ آٹھمقام میں اپنے پاور شو میں اس بات کو ثابت کر دیں گئے کہ وادی نیلم کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کا کوئی انتشار موجود نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جس قدر گزشتہ دس ماہ میں انتقامی کاروائیوں اقرباء پروری افراء تفری اور بد انتظامی کی فضاء نیلم میں قائم کی ہے اس کی مذ مت کرتے ہیں، لطیف اکبر اور میاں عبدالوحید کی قیادت میں پیپلز پارٹی نیلم کے کارکنان متحد ہیں ۔