سوات ،طالبان رہنما ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
سوات ،طالبان رہنما ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار

Todays Print City News

ملتان(نمائندگان ،ایجنسیاں ) سوات میں طالبان رہنما ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار،ڈیرہ بگٹی،صحبت پور میں3بارودی سرنگیں  ناکارہ بنا دی گئیں ،کہروڑ پکا ،عبدالحکیم میں10مشتبہ افراد پکڑےگئےاطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور سنگین دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد فضل اکبر کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات میں ملا فضل اللہ کے گھر میں اسلحہ و بارود چھپانے اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کرملا فضل اللہ کو گولہ بارود، دستی بم اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں فراہم کرتا تھا علاوہ ازیں  ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سرنی میں ایف سی کی جانب سے کارروائی کے دوران سڑک کنارے پڑے دو ٹینک شکن بارودی سرنگیں برآمدکرلی گئی جنہیں ناکارہ بنا دیا گیاہے اس کے علاوہ ایف سی اور حساس ادارے کی ایک اور کارروائی میں صحبت پور کے علاقے آرڈی 238میں بھی تخریب کاری کیلئے نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیاہے  ادھر  آر پی او ملتان کے حکم عبدالحکیم میں پولیس کی بھاری نفری اور ایجنسیوں نے مل کرسرچ آپریشن کیا 32 گھروں کی مکمل تلاشی لی گئی 51 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، دو افراکو گرفتار کیا گیا  جن سے شراب بھی بر آمد ہوئی اور انکے خلاف  مقدمات درج کئے گئے جبکہ  پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا  اسی طرح  کہروڑپکا کے علاقہ بستی جلو والہ میں سٹی پولیس حساس اداروں اور ایلیٹ کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا اس دوران تیس گھروں کی تلاشی کے دوران56 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اورتین مشکوک افراد کوزیر حراست لیا گیا۔