غربت اورگھریلو جھگڑوں پر2خواتین نے خودکشی کرلی
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
غربت اورگھریلو جھگڑوں پر2خواتین نے خودکشی کرلی

Todays Print City News

ملتان ،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) غربت اورگھریلو جھگڑوں  پر2خواتین  نے خودکشی کرلی  جبکہ پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد کواقدام خودکشی پر  ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ملتان تھانہ مظفر آباد مہدی پور کی رہائشی اٹھارہ سالہ مریم بی بی نے  غربت اور گھریلو  حالات دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا  جس کو نازک حالت میں  نشتر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی  پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے نشتر منتقل کر دیا ہے  اصل حقائق  پوسٹ ماڑتم کے بعد سامنے ؤئیں گے علاوہ ازیں   صادق آباد کی رہائشی35سالہ خدیجہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں شیخ زید ہسپتال  میں دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے آٹھ افراد روبینہ بی بی،  سائرہ بی بی، عائشہ بی بی،سمعیہ بی بی،  امرو مائی، اعجاز،  عبدالقادر اور سونمیانی کے اللہ بخش  کو  رحیم یارخان ہسپتال میں  طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔