ایبٹ آباد ،جائیداد تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ایبٹ آباد ،جائیداد تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

Todays Print City News

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) جائیداد تنازعہ پر حقیقی بھائی نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔جمعرات کے روز تھانہ میرپور کی حدود گلشن اقبال میں 2بچوں کے باپ فرخ قیوم کو چھوٹے بھائی راحت قیوم نے جائیداد تنازعہ پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے قتل کیا واقعہ پر پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کر کے ورثاء کے سپرد کیا اور ملزم راحت قیوم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز کے واقعہ نے علاقہ میں سخت تشویش کی لہر پیدا کی اچانک ہونے والے واقعہ پر مختلف چہ میگوئیاں کیں ۔قتل ہونے والے شخص کے دو بیٹے بھی تھے قتل ہونے کے بعد نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش بھی شروع کر دی۔