صوابی پولیس کی کارروائیاں ‘ اشتہاریوں سمیت 51 ملزم گرفتار
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
صوابی پولیس کی کارروائیاں ‘ اشتہاریوں سمیت 51 ملزم گرفتار

Todays Print City News

صوابی ( نمائندہ ) صوابی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرکے اشتہاریوں سمیت 51 ملزم گرفتارکرلئے اور منشیات ، اسلحہ اور بارود بر آمد کر لیا۔ مولی پولیس نے تھانہ کراچی کو قتل ، اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری یعقوب ، ہارون اور وقاص ساکنان سپین کانی سمیت 9اشتہاری ،5سہولت کار ،4منشیات فروش،3غیر رجسٹرڈکرایہ دارجبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ چھوٹا لاہور کے حدود میں ایڈیشنل ایس ایچ او ناظم خان نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رہزنی میں مطلوب اشتہاری رشید ولد مجید سکنہ جنگی ڈھیر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او گدون الطاف خان نے منشیات فروش فرخان سکنہ حال ڈھوک راولپنڈی ،عماد خان سکنہ بام خیل ،روح اللہ سکنہ افغانستان و دیگر سے مجموعی طور پر 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔قتل اور اقدام قتل میں ملوث 9افراد کو گرفتار کرکے 1عدد کلاشنکوف ،13عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلیے ۔ شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئےملزم احمدسکنہ شیح جانہ اور مزمل سکنہ نظر ڈھیری کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او صوابی شفیع الرحمنٰ خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نورالامین سکنہ پابینی سے بارودی مواد‘ 2گز سیفٹی فیوز بمعہ پستول و کارتوس برآمد کرلئے ۔ اشتہاریوں کو پناہ دینے والا اورلاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 5افراد کو دھرلیاگیا۔