پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے‘ارباب جہانداد
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے‘ارباب جہانداد

Todays Print City News

پشاور(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر اور ڈیڈک چیئرمین ارباب جہانداد خان نے کہا ہے کہ پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں اور پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جائزہ لینے کیلئے ہر پندرہ روز بعد ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے تمام ایم پی ایز ‘ڈپٹی کمشنر پشاور اور چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ایک میٹنگ ہوگی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر تو لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ کم لوڈشیڈنگ ہو جبکہ ہر پندرہ روز بعد ہونیوالے اجلاس میں لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پر غور کیا جائیگا۔