شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروںکو دھمکیاں دینے والے عناصر کو گرفتار کیاجائے
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروںکو دھمکیاں دینے والے عناصر کو گرفتار کیاجائے

Todays Print City News

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بولان میڈیکل کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے ایک بیان میں گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کو او پی ڈی سے نکالنے اور دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت اور نہایت افسوسناک ہے بیان میں وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کو او پی ڈی سے نکالنے اور انہیں دھمکیاں دینے والے عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر ایسوسی ایشن ہر قسم کے احتجاج اور قانونی چارہ جوئی سے بھی دریغ نہیں کریگی بیان میں کہاگیا کہ اگر آئندہ کسی نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تو اسکا سخت ردعمل آئےگا۔