خروٹ آبادمیں صفائی کی ابترصورتحا ل،نکاسی آب کا نظام درہم برہم
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
خروٹ آبادمیں صفائی کی ابترصورتحا ل،نکاسی آب کا نظام درہم برہم

Todays Print City News

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) خروٹ آبادکے مکین مختلف مسائل کا شکار ، صفائی کی صورتحا ل نا گفتہ بہ ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم اسٹریٹس لائٹس ناکارہ مکینوں کو مشکلات کا سامنامتعلقہ حکام نے چپ سادھ لی اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے  تعفں پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب  بن رہے ہیں انہوں نے بتایا کےکچرہ  داں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرھ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سٹرکوں میں بہتا رہتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پٹرتا ہے  دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہترنکاسی آب کا نظام درست اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔