ڈائریکٹر سکولز کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے ٗ حقوق ٹیچرزایسوسی ایشن
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ڈائریکٹر سکولز کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے ٗ حقوق ٹیچرزایسوسی ایشن

Todays Print City News

کوئٹہ (پ ر)حقوق ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی دفتر میں صوبائی صدر اسماعیل کاسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نائب صدر شکیل احمد عبدالخالق خاطر حاجی قدرت اللہ محمد اکرم وردگ لعوذ خان نصیب الرحمان باری محمد اسلم اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں نام نہاد اساتذہ تنظیم کی بے جاہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس تنظیم کے ناجائز مطالبے نہیں مانے جاتے تو یہ احتجاج پر اتر آتی ہے ڈائریکٹر اسکولز کے خلاف حالیہ احتجاج اور واویلا پروپیگنڈے کی ایک کڑی ہے ڈائریکٹر اسکولز ایک ایماندار اور فرض شناس افسر ہیں اوراپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دےرہے ہیں ۔