قیادت برسر اقتدار ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوام کے درمیان رہی، نیشنل پارٹی
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
قیادت برسر اقتدار ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوام کے درمیان رہی، نیشنل پارٹی

Todays Print City News

کو ئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کی ضامن ہے قیادت اور کارکن عوام میں سے ہیں اپنی جہدوجہد کی بدولت بلوچستان کی قومی پارٹی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے ہمیشہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے نیشنل پارٹی کشمیر آباد یونٹ کی یونٹ سازی اور ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ ممبرسینٹرل کمیٹی حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ ایم پی اے یاسمین لہڑی‘ حاجی عبدالصمد بلوچ ‘موسیٰ جان خلجی ‘ علی احمد لانگو ‘عبیدلاشاری ‘ سعید سمالانی ‘ نصراللہ بلوچ ‘ ارباب نذیراور صدام بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمیشہ عوام کے درمیان رہے ہیں اور رہیں گے کیونکہ ہم نے بلوچستان کی قومی جدوجہد کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے پارٹی کارکنوں نے ہمیشہ شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدوجہد کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے فنڈ سے قائم آب نوشی کی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اس موقع پر جاویددھرپالی ‘ نعیم بنگلزئی ‘ محمدعالم بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔قبل ازیں کشمیر آباد یونٹ سیکرٹری صدام بلوچ ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری محمد اقبال ‘ ممبران مشاورتی کونسل محمد ابراہیم ‘ سید امان اللہ ‘ عبدالمالک جبکہ تحصیل کونسلر محمد یوسف بنگلزئی ‘ حبیب اللہ بلوچ اور اللہ رکھا منتخب ہوئے۔