گجرات، پولیس مقابلہ میں شہید ہونیوالا کانسٹیبل آبائی گائوں میں سپردخاک
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
گجرات، پولیس مقابلہ میں شہید ہونیوالا کانسٹیبل آبائی گائوں میں سپردخاک

Todays Print City News

گجرات (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ پھالیہ میں پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد عدیل کی نماز جنازہ پولیس لائن گجرات میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عمر سلامت، ایس پی گجرات معاذ ظفر سمیت دیگر پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، محمد عدیل شہید کو اس کے آبائی گاؤں شیروچک ٹانڈہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔