تمام سرکاری ملازمین کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں کے انتظامی کنٹرول میں  ہونگے، سیکرٹریز سے تجاویز آج طلب
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
تمام سرکاری ملازمین کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں کے انتظامی کنٹرول میں  ہونگے، سیکرٹریز سے تجاویز آج طلب

Todays Print City News

لاہور(آصف محمود سے) پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017ء کے تحت کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو اختیارات دینے کیلئے  ایس اینڈ جی اے ڈی نے  صوبے کےتمام انتظامی سیکرٹریوں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں  ہونے  والے فیصلے کے مطابق  ان تجاویز کی روشنی میں حکومت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی سطح پر پبلک سروسز کو موثر ، تیز تر اور سہولت کے طور پر فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کرے گی۔ پولیس اور لوکل گورنمنٹ کے محکموں کے سواتمام سرکاری ملازمین  کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے انتظامی کنٹرول میں ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو سفارشات آج تک فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔