چمکنی سے اغواء نیفا کا پروفیسر ڈرامائی اندازمیں گھر پہنچ گیا
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
May 02, 2016 | 12:00 am
چمکنی سے اغواء نیفا کا پروفیسر ڈرامائی اندازمیں گھر پہنچ گیا

Todays Print City News

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود جی ٹی روڈ چمکنی سے ایک ہفتہ قبل اغواءہونے والے نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ فار فوڈ اینڈ ایگریکلچر پشاور کے پوسٹ گریجویٹ پروفیسر گھر پہنچ گئے ہیں ۔فضل مالک ولد فضل اکبر ساکن نوشہرہ نے ایک ہفتہ قبل تھانہ چمکنی پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی فضل طارق جو کہ نیفا پشاور میں پوسٹ گریجویٹ پروفیسر ہے اتوار کے روز اپنی گاڑی نمبر ایل 8303میں اپنے دوستوں ملنے پشاور جارہا تھا کہ راستہ میں تھانہ چمکنی کی حدود ترناب فارم کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو اسلحہ کی نوک پر روک دیااوراس کے بھائی کو زبردستی پنی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے مدعی کے مطابق نامعلوم ملزمان اس کے بھائی کی گاڑی کو سڑک کنارے چھوڑ گئے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر اغواءکے بعد گھر پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے کچھ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے اغواءکیا تھا اور کیسے رہا ہو گئے ہیں ۔