اسلام آباد… سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپنے دفاع کیلئے وکلاء کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سابق صدر کی لیگل کمیٹی کے سربراہعبدالحفیظ پیرزادہ ہونگے جبکہ خالد رانجھا،ملک عبدالقیوم اور چوہدری فوادکمیٹی میں شامل ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف نے چوہدری فواد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں جوکیا ملکی مفاد میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھاوقت بھی دیکھا ہے اب براوقت بھی دیکھ لیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ججز تقرری کیس اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سابق صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29جولائی کو طلب کیا ہے۔