کوئٹہ. . . . .. . .کوئٹہ کے علاقے کواری روڈسے فرنٹیئرکورکے عملے نے گیارہ سوبوتل شراب قبضے میں لے کرپولیس کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق فرنٹیئرکورکے عملے نے دوران گشت کواری روڈسے گیارہ سوغیرملکی شراب کی بوتلیں برآمدکرکے پولیس کے حوالے کردیں اورانھیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کہارات گئے پولیس نے نیرش کمارکیخلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔