ملتان . . . ملتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں چھٹے روز بھی دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔ملتان میں 2 نومبر سے موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے دھند کا آغاز ہوا تھا ۔دھند کی وجہ سے حادثات کی شرح بڑھ گئی ہے جبکہ گذشتہ پانچ روز کے دوران ملتان ائر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق آج چھٹے روز بھی تمام فلائٹس منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے دھند میں کمی کا امکان ہے۔