کراچی . . . کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان معمولی بات جھگڑا شروع ہو ا جس میں شدت کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہو ا ۔جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص 28 سالہ شکیل عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں سرجیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے جس کے باعث اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔