| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
عبدالرئوف
May 28, 2017
وڈیرے ہیں پیارے دلارے بڑے

بجٹ آخرکار آہی گیا۔ یہ بجٹ کیسا ہے؟ جس کا مجھے گمان تھا کہ حکومتی ارکان تو اس کی شان میں رطب اللسان ہوں گے کہ غریب کے لئے اس سے بہتر بجٹ ہو ہی نہیں سکتا اور اپوزیشن اس کو اسی بنیاد پر کوسے گی کہ اس بجٹ سے عام آدمی کی چیخیں نکل جائیں گی۔ یہ بھی کہا گیا کہ ڈار صاحب 15ہزار میں کسی گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں اور غریب آدمی اسی پریشانی میں...
May 21, 2017
جھنڈے کا ڈنڈا

ایک بہت پرانی تحریر کا خیال مجھے اس طرح آیا کہ ایک دوست مجھ سے کہنے لگے کہ یہ جو حافظ حسین احمد کو بہت سی پارٹیوں بشمول طاہر القادری اور عمران خان پر اعتراض رہا ہے کہ ان کے جھنڈے میں ڈنڈا بعض جرنیلوں کا ہے تو کیا ٹویٹ واپس لےلینے سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ اب یہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کے لئے اپنے ڈنڈے نہیں دیں گے۔میں اس سے پہلے کہ آگے...
May 14, 2017
ملالہ کیا کہتی ہیں؟

ملالہ یوسف زئی کا نام کون نہیں جانتا۔ لیکن ہمارے بہت سے لوگ ان کے بارے میں بس سنی سنائی افواہوں پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ وہ خود کیا سوچتی ہیں؟ آج کل کیا کر رہی ہیں ؟ اور پاکستان کے بچوں کےلئے ان کے کیا اقدامات ہیں؟ میں آپ کے لئے فضل راہی کے ساتھ ان کے ایک انٹرویو کے چند اقتباسات پیش کر رہا ہوں۔وہ کہتی ہیں ’’میرے خیال میں جب ملکوں کی...
May 07, 2017
میرے پرندے

آج کی اس تحریر کی تحریک مجھے مبشر علی زیدی کی 100لفظوں کی کہانی سے ملی۔ کہانی کا عنوان ہے ’’پرندے‘‘۔ ہوسکتا ہے آپ نے اسے نہ پڑھا ہو۔ ایسے ہی جیسے ہم اپنے شہروں سے غائب ہوجانے والے پرندوں کا افسوس نہیں کرتے۔ ہم اس طرح کی تحریروں کو بھی توجہ میں نہیں لاتے۔ میں اس سے پہلے کہ آگے بڑھوں، آپ کے لئے یہ کہانی نقل کر رہا...
April 30, 2017
جھوٹ کے ڈیرے

استادوں کےاستاد جناب انور مسعود صاحب نے ملکی قرضوں کی صورت حال دیکھ کر کچھ یوں طنز کیا تھا؎قرض پہ قرض لے کہ ہنستے ہوشرم تم کو مگر نہیں آتیمگر اس وقت جو الزامات کی فضا چل رہی ہے اس میں اس شعر کو ہم کچھ یوں بھی پڑھ سکتے ہیں؎جھوٹ پہ جھوٹ کہہ کے پھنستے ہوشرم تم کو مگر نہیں آتی!اس ڈھٹائی سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ...
April 23, 2017
پپو پاس ہو گیا؟ پپو فیل ہو گیا؟

میرے دوست خالد مسعود کا کہنا ہی درست ہے کہ پاناما کیس میں اصل فائدہ تو مٹھائی بیچنے والوںکا ہوا ہے باقی فیصلہ کیا ہے اس کے بارے میں آپ فیس بک پر چلنے والی میرا کی ایک ویڈیو دیکھ لیں جس میں وہ لہک لہک کر گا رہی ہیں ’’یہ پاناما ، پاناما کیا ہے؟‘‘ ۔جس پپو کے پاس ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے متوالے ٹنوں کے حساب سے مٹھائیاں بانٹ رہےہیں اس کے...
April 16, 2017
کچھ کروڑ یہ گدھے....

کچھ خبریں اور واقعات عجیب سے ہوتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ اس سے لکھنے والے کی مراد مزاح پیدا کرنا ہے یا افسوس کا اظہار کرنا، مثلاً اسی کو لے لیجئے۔ ’’پنجاب میں گدھوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ‘‘ آگے درج ہے کہ رجسٹریشن شروع۔ گدھے مرحلہ وار رجسٹر کئے جائیں گے۔ اس کام کے لئے گدھوں کے باڑے بنائے جائیں گے جہاں صفائی و ستھرائی کا بہترین...
April 09, 2017
شریفوں پر اعتماد ہے

یہ میں کس کام میں پڑ گیا ہوں۔ میرا موڈآج سنجیدگی کا بالکل نہیں لیکن ایک سروے نے مجھے عارضی طور پر سنجیدگی میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ سروے لمز یونیورسٹی اور ایک انٹرنیشنل ادارےنے ساتھ مل کر کیا جس کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کا خیال ہے کہ عمران خان نہیںبلکہ نوازشریف اور شہباز شریف میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ...
April 02, 2017
ظالما تو ند اندرکرادے

ہوسکتا ہے کہ آپ اس معاملے میں خوش قسمت ہوں لیکن میں کم از کم بالکل نہیں ہوں۔ خوش قسمتی اس لحاظ سے کہ ہوسکتا ہے آپ کو اپنی زندگی میں زیادہ تر پولیس افسران فٹ، اسمارٹ اور ایماندار ملے ہوں۔ مجھے نہیں ملے۔ میری سمجھ سے تو یہ بالکل باہر ہے کہ اپنی سروس کے دوران یہ افسران اپنی قلیل تنخواہ کے باوجود اپنے بچوں کو مہنگے ترین اسکولوں،...
March 19, 2017
آبادی کا بم

ابوبکر صاحب نے ایک ادبی مجلے کے ایک ایڈیٹر کی احمد جاوید صاحب کے حوالے سے رائے کے بارے میں ایک دلچسپ قصہ لکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک دن مجلے کے ایڈیٹر احمد جاوید صاحب سے محض اس بات پر ناراض ہوگئے کہ جب انہوں نے اُن سے اُن کے پسندیدہ معاصرین کے نام پوچھے تو جو تین نام انہوں نے لئے اُن میں ایک نام ڈاکٹر ہود بھائی کابھی تھا۔ ابوبکر کے...
March 12, 2017
اورنگزیب

ہمارے دوست غازی صلاح الدین کا یہ گلہ بالکل بجا ہے کہ آج کل لوگ کتاب نہیں پڑھتے۔ اس حوالے سے یہ بھی بجا ہے کہ لوگ سنی سنائی یا پھر اپنی کورس کی چندکتابوں کےحوالے سے اپنی رائے بنالیتے ہیں اور پھر اس پر اس طرح سے ڈٹ جاتے ہیں کہ وہ اندھی عقیدت بن جاتی ہے۔اورنگزیب کے حوالے سے بھی لوگ اپنی اپنی رائے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انگریزی میڈیم کتب...
March 05, 2017
پیراسائٹ

میں نہیں جانتا کہ اس خبر پر خوشی کا اظہار کروں یا افسوس کا کہ پیو ریسرچ کے مطابق 2050میں مسلمانوں کی تعداد اتنی بڑھ جائے گی کہ وہ عیسائیوں سے آگے نکل جائیں گے۔ اس وقت بھی عیسائیوں کے بعد مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ ہیں کہ اس رپورٹ کےمطابق 2050تک یورپی آبادی کا 10فیصد جبکہ امریکی آبادی کا 2.1فیصد حصہ مسلمانوں پر محیط ہوگا۔ پیو کی اس...
February 26, 2017
نواز شریف ا ور ہندوستان سے دوستی کی خواہش

مجھے نہیں معلوم کہ جناب وزیراعظم نواز شریف نے یہ بیان کیوں دیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ الیکشن میں ووٹ بھارت سے دوستی کےنام پر لئے تھے۔ یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف صاحب کو ووٹ بھارت سے دوستی کے نام پر دیئے؟ ایسا لگتا ہے کہ یا تو وہ اپنے ووٹ دینے والوں کا مذاق اڑا رہےہیں اور یا پھر پاکستانی عوام کی اکثریت کی توہین کر رہے ہیں۔ وہ کہتے...
February 19, 2017
تعلیم بھی فتنہ

تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے دنیاکے تقریباً سبھی اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ اگر تعلیم انسان کے اندر استدلالی نظام پیدا نہیں کرتی ا ور صرف اور صرف اندھی تقلید میں اضافہ کرتی ہے تو ایسی تعلیم زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ تعلیم کا بنیادی طور پر مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ انسان کو ایسابنا دے کہ وہ واقعات، حادثات اور...