Abid Tehami - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
عابد تہامی
May 22, 2017
میرٹ سے مذاق !

بدقسمتی کی بات ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں بلکہ سارے نئے نئے تجربات اسی میدان میں کئے جاتے ہیں، پسند ناپسند اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھی یہی شعبہ رہ گیا ہے، نہ تو مستقبل کی ضروریات پیش نظر ہیں اور نہ ہی مارکیٹ کی طلب کو سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کی جاتی ہے بلکہ جس کے پاس اختیار...
May 15, 2017
یہ تماشے کب بند ہوں گے؟

بچپن کے کچھ کھیل تماشے یاد آرہے ہیں۔ جادوگر ایک ڈبے میں کچھ پھٹے ہوئے کاغذ ڈالتا اور جیتا جاگتا کبوتر اڑ کر باہر نکل آتا یا پھر کالے رومال کو ہاتھ میں گھماتا اور لال یا سبز رنگ کا رومال بن جاتا، معصوم لوگ نہ صرف داد دیتے بلکہ ہر کوئی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق پیسے بھی دیتا۔ یہ کھیل آج بھی جاری ہیں۔ لوگ آج بھی اُسی طرح معصوم اور...
May 08, 2017
ای او بی آئی پنشنرز+ پی آئی او کیلئے چیلنج

سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کیلئے حکومت کو 11مئی تک آخری مہلت دی ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں اربوں کی کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے ججزنے سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیئے ہیں کہ اربوں کی چوری کی ذمہ دار حکومت ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 میں سپریم کو رٹ نے ایف آئی اے سربراہ کو ای او بی...
May 01, 2017
مستقبل کا سیاسی منظر نامہ !

گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے وہ ٹمپر یچر نہیں بڑھا جو پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد بڑھ گیا، خوفناک حد تک سیاسی ٹمپریچرسے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے اور سیاسی مخالفین ایک دوسرے کیلئےجو القابات استعمال کررہے ہیں لگتا ہے جیسے یہ سیاسی ضابطہ اخلاق کا حصہ ہوں اور ان کے استعمال کے بغیر سیاست کرنے کی اجازت ہی نہ ہو۔ چونکہ سب ایک جیسے ہیں اسلئے...
April 24, 2017
کاکٹیل کالم

ہم نے مختلف ذائقوں کا ایک وقت میں مزہ لینے کی سوچ کیساتھ کبھی نہ کبھی کاکٹیل آئس کریم تو کھائی ہوگی، ممکن ہے اس سے ہمیں خوشی ملتی ہویااطمینان قلب۔ آج میرے کالم کیساتھ صورتحال یہ ہے کہ مجھے کاکٹیل کالم لکھنا پڑرہا ہے، اُسکی ایک بڑی وجہ تو یہ ہے کہ ہفتے میں ایک کالم ہوتا ہے دوسرا یہ کہ اس ہفتے اتنے بڑے بڑے واقعات ہوئے جو اہمیت کے...
April 17, 2017
یہ مشق بے کار تو نہیں؟

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ حکمراں اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرنا چاہتے اور عدالت عظمیٰ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے، پہلے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا پھر مردم شماری کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کا 2دسمبر2016ء کو فیصلہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم دیا گیا کہ 15مارچ سے 15مئی 2017ء تک مردم شماری کرائی جائے، پہلے مرحلے...
April 10, 2017
لوڈ شیڈنگ کی سیاست!

’’ملک بھر میں بجلی چور ہیں، کچھ کی بجلی بند کر دی، کچھ کی لوڈشیڈنگ بڑھائیں گے اور اضافی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی‘‘. یہ الفاظ کسی غیر کے نہیں بلکہ وزیرِ بجلی کے ہیں جو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کو ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر مزید عذاب میں مبتلا کرنے کا اہتمام کر رہے تھے— ابھی موسم گرما کا آغاز ہوا ہے مگر شارٹ فال آسمان کو چھونے لگا...
April 03, 2017
جس نام سے بھی پکاروگے…!

لوگوں میں یہ خبر بڑی دلچسپی سے دیکھی اور پڑھی گئی کہ پنجاب پولیس کے یونیفارم کا رنگ ’’اولیو گرین‘‘ کر دیا گیا ہے، لاہور پولیس کے 31ہزار اہلکار آج سے یہ وردی پہنیں گے جبکہ 30نومبر 2017ء تک پنجاب بھر کی سوا دو لاکھ پولیس اس وردی کو اپنا لے گی۔ قیام پاکستان سے آج تک ستر سال کے دوران دوسری مرتبہ پولیس کی وردی تبدیل کی گئی ہے۔ قیام سے قبل...
March 27, 2017
شعبہ تعلیم کی بدحالی؟

جب سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ’’ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو خط لکھ دیئے ہیں کہ سال 2018ء سے 2سالہ بی اے، بی ایس سی جبکہ 2020ء سے دو سالہ ایم اے، ایم ایس سی پروگرام ختم کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ چار سالہ بی ایس آنر پروگرام میں صرف داخلے ہوں گے‘‘۔ اس فیصلے کو طلبہ تنظیموں، اساتذہ اور عوامی حلقوں کی طرف سے...
March 20, 2017
خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام !

پنجاب حکومت نے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جانے والے اضلاع میں بچیوں کو تعلیم دینے کیلئے وظائف کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی سلسلے میں جنوبی پنجاب کے 16اضلاع سے ’’ خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا گیاہے، جس میں 4لاکھ 60ہزار طالبات کو ماہانہ ایک ہزار روپے حاضری وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب...
March 13, 2017
……تصویر کائنات میں رنگ!

آج بہار کا یہ موسم بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا کیونکہ مال روڈ لاہور کے دونوں طرف سجے نہ صرف رنگ برنگے خوبصورت پھولوں کی مہک پھیلی ہوئی تھی بلکہ اس خوبصورتی میں یوم خواتین کے حوالے سے لگے رنگ برنگے مختلف نعروں والے بینرز نے چار چاند لگا دیئے تھے، چیئرنگ کراس پر آویزاں سینکڑوں خواتین کی تصاویر پر مشتمل دیوقامت فلیکس سے تو لگ رہا تھا...
March 06, 2017
ملاوٹ شدہ اشیاء اور موت کے سوداگر

گزشتہ ہفتے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ء کی آتشزدگی بچائو سے متعلق دفعات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ’’ مختلف شعبوں میں کام چوری کی عادت پڑ چکی ہے۔ واٹر اینڈ پاور کے جو ذمہ داران ہیں اُنکو تجویز دی تھی کہ کرپٹ لوگ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ہیں اُن کو تبدیل کیا جائے، لیکن عملدرآمد مجھے نظر نہیں آیا۔...
February 27, 2017
اگر واقعتاً عوام کی نمائندگی چاہتے ہیں تو؟

عوام کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اب یہ بل منظوری کیلئے آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز پر جو متفقہ بل کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے اس کے...
February 20, 2017
ایک یادگار تقریب

گزشتہ اتوار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ سرجری کے سربراہ اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کونسل کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی نومنتخب اولڈ راوینز یونین کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔ جس میں یونین کے صدر اولڈ راوینز قاضی آفاق، جنرل سیکرٹری رانا...