Altaf Hassan Qureshi - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
الطاف حسن قریشی
صورتحال
June 23, 2017
پاکستان کیلئے علاقائی اور عالمی امکانات

گزشتہ پیر کی شام لاہور کے تھنک ٹینک پائنا اور اُردو ڈائجسٹ نے افطاری اور ’’شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کے ثمرات‘‘ پر راؤنڈ ٹیبل کا اہتمام کیا۔ راقم الحروف نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے اہلِ وطن کو مبارک باد دی کہ ہماری کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیت لی ہے اور پوری قوم کے اندر ایک نئی روح...
June 16, 2017
مہلک فیصلہ

پاکستان جو غیر معمولی رفتار سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور پورے خطے کی تقدیر بدلنے میں ایک مؤثر کردار ادا کرنے لگا ہے، وہ ان دنوں سخت آزمائشوں سے دوچار دکھائی دیتا ہے۔ اس تکلیف دہ صورتِ حال کے اسباب داخلی بھی ہیں اور خارجی بھی۔ ہماری تاریخ شہادت دیتی ہے کہ جس سیاسی گروہ یا خاندان کے ہاتھ میں اقتدار آیا، اس نے عوام کی سماجی،...
June 09, 2017
اندھی خواہشات کا حسرت ناک انجام

یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے جس میں اہلِ ایمان پر فیوض و برکات نازل ہوتی ہیں اور امن و آشتی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، مگر اِس بار پاکستان کے اندر اور اس کے گرد و پیش نہایت دل دوز واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ نوازشریف حکومت نے اپنے چار سالہ دورِ اقتدار میں اپنے عزیز وطن کی اقتصادی بدحالی پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے اور پاک چین دوستی جو انسانی...
June 02, 2017
حوصلوں کو مہمیز دینے والی بجٹ تقریر

اِس بار ہماری باتدبیر وزیرِ خزانہ جناب اسحٰق ڈار سے تین بار ملاقات ہوئی۔ اُن کی گفتگو سے میں نے اپنے اندر ایک جذبہ اُبھرتے اور اُمید کا ایک شعلہ لپکتے محسوس کیا۔ مجھ ایسا طالب علم جو پاکستان کی بقا کے لیے جمہوریت کو ناگزیر سمجھتا ہے، اِس کے لیے سب سے خوشی کی بات یہ تھی کہ پاکستان کی ایک منتخب حکومت اپنا پانچواں بجٹ پیش کر رہی ہے جو...
May 26, 2017
تاریخی واقعات کی سبک خرامی

خوش قسمتی سے29؍اپریل کی ہیجانی کیفیت جو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی ٹویٹ سے پیدا ہوئی تھی، اِس سے جلد عوام باہر نکل آئے اور چودہ اور پندرہ مئی کے واقعات نے ان کے سامنے ایک تابندہ مستقبل کا انتہائی خوبصورت نقشہ پیش کر دیا۔ چینی قیادت نے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ فورم کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان عالمی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں تیس...
May 19, 2017
مشرق سے اُ بھرتا ہوا نیا ورلڈ آرڈر

میں نے اپنی پچاسی سالہ زندگی میں دو سے زائد عالمی نظام بنتے، چلتے اور زوال کا شکار ہوتے دیکھے ہیں۔ 1945ء میں دوسری جنگ ِعظیم اختتام کو پہنچی، تو میں اس وقت نویں جماعت کا طالب علم تھا اور ہمارے اسکول میں فتح کا جشن منایا گیا تھا۔ پورا جرمنی اور جاپان تباہ ہو چکا تھا اور برطانیہ کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ اقوامِ عالم کو احساس ہوا کہ دنیا کو...
May 12, 2017
دامن کے پھول کوئی دیکھتا تو ہو

چند ہی ماہ بعد ہم آزادی کی سترویں سالگرہ منائیں گے اور تاریخ ہمارے اعمال کا جائزہ لے رہی ہو گی۔ 14اور 15؍اگست 1947ء کی درمیانی رات جو شب قدر بھی تھی، برصغیر کے مسلمانوں پر آزادی کی حیات بخش گھڑی طلوع ہوئی۔ اس وقت میری عمر سولہ سال تھی۔ تین روز بعد ہم جب عید کی نماز پڑھنے عیدگاہ کی طرف جانے لگے، تو دلوں میں پہلی بار کچھ خوف محسوس ہوا کہ...
May 05, 2017
ٹویٹس کے گھاؤ اور وزیراعظم کی وسیع الظرفی

پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کی تاریخ بار بار بحرانوں سے گزری ہے جن کے باعث ہمارے قومی ادارے لاغر نظر آتے ہیں اور جمہوریت کی عمارت گاہے گاہے ڈگمگاتی رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک ادارے کے ذیلی محکمے کی طرف سے ایک ٹویٹ نے پاکستان کی ریاست، اس کی فوج اور اس کی سیاسی قیادت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ یہ ٹویٹ میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے اس وقت...
April 28, 2017
پاناما کا فیصلہ

20؍اپریل کی دوپہر پاناما مقدمے کا جو فیصلہ سنایا گیا، اس میں آئین اور قانون کے اہم نکات زیرِ بحث آئے اور ایک غیر ملکی ناول اور ڈرامے کے حوالے بھی دیے گئے۔ پانچ رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے اختلافی نوٹ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا جبکہ باقی تین جج صاحبان نے اپنے اکثریتی فیصلے میں لکھا کہ...
April 21, 2017
امریکہ میں پاکستان کی گونجتی ہوئی آواز

یہ غالباً فروری کی 19تاریخ تھی اور نصف شب گزر چکی تھی کہ موبائل فون کی گھنٹی نے مجھے گہری نیند سے جگا دیا۔ فرمایئے، دوسری طرف سے آواز آئی کہ میں لاس اینجلس سے وقار علی خاں بات کر رہا ہوں۔ آپ کا ٹیلی فون نمبر شارق زیدی سے لیا ہے جو آپ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایک باکمال شخصیت کے مالک ہیں۔ میں چودہ برسوں سے جیو ٹی وی پر ’سفیرِ...
April 14, 2017
نوجوانوں کا تابندہ مستقبل اور وزیراعظم کا شاندار کردار

پاکستان اِس اعتبار سے دنیا کے خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جس کی آبادی کا 65فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے جو بے پایاں توانائیوں سے مالامال ہیں۔ اس بیش بہا انسانی سرمائے کی اہمیت اور قدروقیمت اس تقابلی مطالعے سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ مغربی ممالک میں بوڑھوں کی تعداد جوانوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ خود چین میں یہ احساس شدت سے...
April 07, 2017
ایک انقلاب آفریں تعلیمی تجربہ

یہ 23مارچ کی شب تھی اور یوں لگتا تھا جیسے آسمان کی کہکشائیں لاہور کے حضوری باغ پر اُتر آئی ہوں۔ یہاں United We Reachکے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کو بھی خطاب کرنا تھا۔ راہروانِ منزلِ شوق کشاں کشاں چلے آ رہے تھے۔ بڑے عرصے بعد اہلِ علم و فضل کا اتنا بڑا اِجتماع دیکھا جس سے اُمیدوں کا چمن کِھل...
March 24, 2017
نئی منزلوں کے سہانے خواب

وہ 1940ء میں 23مارچ کا تاریخ ساز دن تھا جب قائداعظم کی صدارت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک جداگانہ وطن کا مطالبہ کیا اور اﷲ تعالیٰ نے اس کی سیاسی جدوجہد کو 14؍اگست 1947ء کی رات کامیابی سے سرفراز فرمایا اور پاکستان ایک ڈومینین کی حیثیت سے معرضِ وجود میں آیا۔ اس وقت ہندوستان میں ہندو مسلم فسادات بھڑک اُٹھے تھے...
March 17, 2017
جسٹس صدیقی کا عشق ِرسولؐ اور ملک ریاض کی دریا دلی

یہ دونوں شخصیتیں ایک دوسرے سے جدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں، مگر انہوں نے حالات کے نازک ترین دوراہے پر جس قوتِ ایمانی اور بے پناہ عوام دوستی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی بدولت وہ تابندہ علامتوں کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔ سوشل میڈیا جس کا آزادیٔ اظہار کے سب سے جدید اور تیز رفتار ذرائع ابلاغ میں شمار ہوتا ہے، وہ عام بیداری اور...