Ammar Masood - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
ہفتہ 30؍شعبان المعظم 1438ھ 27 مئی 2017ء
عمار مسعود
May 23, 2017
ایک خط

برادر خورد۔ میں آپ کو بالکل نہیں جانتا۔نہ میری کبھی آپ سے ملاقات ہوئی ہے نہ میں نے آپ کو دیکھا ہے نہ کسی نے کسی تقریب میں تعارف کروایا ہے ، نہ ہمارا کوئی دوست مشترکہ ہے نہ کوئی دور پار کی رشتہ داری ہے نہ میرے پاس آپ کا فون نمبر ہے نہ کبھی ای میل پر رابطہ ہوا ہے۔حتی کہ مجھے آپ کے نام کا بھی علم نہیں ہے۔ آپ کتنے بہن بھائی ہیں مجھے...
May 20, 2017
گجر بج چکا ہے

تقسیم بہت واضح ہو گئی ہے۔ یوں لگتا ہے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کا گجر بج چکا ہے۔جمہوری اور غیر جمہوری قوتیں آخری معرکے کیلئے بر سر پیکار ہیں۔ میدان جنگ سج چکا ہے۔ فریقین آمنے سامنے آچکے ہیں۔پس پردہ لوگ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ منفی قوتیں سامنے آ رہی ہیں۔ مثبت لوگ اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔خبر یہ ہے کہ خواب کی...
May 13, 2017
سول ملٹری تعلقات کوتماشا نہ بنائیں!

ڈان لیکس پر سول اور ملٹری طاقتوں کے درمیان معاملہ جس خوش اسلوبی سے حل ہوا اس کی داد دینا پڑے گی۔فریقین نے جس طرح ایک دوسرے کا مان رکھا وہ مثالی ہے۔ اگرچہ ابھی بھی کچھ سوال تشنہ ہیں کہ پرویز رشید کا کیا قصور تھا؟ رائو تحسین نے کیا خطا کی تھی؟ طارق فاطمی کو کس بات کی سزا ملی ہے؟کیا کسی بھی خبر کو روکنے کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے؟ کیا...
April 29, 2017
رات گئے

کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ ہمارے سیاستدان چوبیس گھنٹے ٹی وی اسکرینوں پر لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں، ایک دوسرے پر بہتان لگاتے ہیں ، ایک دوسرے کی تضحیک کرتے ہیں، ایک دوسرے کا تمسخر اڑاتے ہیں اور بات ہو رہی ہوتی ہے بیانیے کی تبدیلی کی، امن کے پرچار کی، محبت کے فروغ کی، نئے اورر وشن پاکستان کی۔توقع کی جاتی ہے کہ جیسے ان جھگڑوں میں سے محبت...
April 22, 2017
صدیوں تک یاد رہنے والا فیصلہ

پاناما کا فیصلہ آنے میں ابھی کچھ دن باقی تھے کہ ایک فاضل جج صاحب کا بیان آگیا کہ اس دفعہ ایک ایسا تاریخی فیصلہ آئے گا جو صدیو ں تک یاد رکھا جائے گا۔ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ یہ بیان اس وقت آیا جب چینلوں پر اینکروں نے اینکر گردی کی حد ہی کر دی تھی۔ روز پروگرام میںعدالت لگتی، روز جھوٹے سچے گواہ بلائے جاتے، روز پیشیاں ہوتیں، روز کوئی...
April 15, 2017
نام تو سنا ہو گا آپ نے …

جناب آج آپ کی یادداشت کا امتحان ہے۔ آپ کے ذہنوں کی آزمائش ہے۔ آج آپ کی عمیق نگاہ درکار ہے۔ آپ کی دانش سے کچھ مطلب ہے۔ کچھ نتائج نکالنے ہیں۔ کچھ مفاہیم دریافت کرنے ہیں۔ کچھ تفتیش کرنی ہے ، کچھ تشویش کا مرحلہ ہے۔ کچھ حقائق کی طرف توجہ دلانی ہے۔ کل جو کچھ ہوا اسکو آج کیسے دیکھا جا رہا ہے او ر جوآج ہو رہا ہے اسکے معنی کل کیا ہوں...
April 08, 2017
تصادم نہیں تعاون

سوال تو یہ نفسیات کے ماہرین سے پوچھنا چاہیے، لیکن قارئین سے بات کرنے میں کیا حرج ہے؟ اگر آپ کے مشاہدے میں کوئی ایسا شخص آئے جس نے برس ہا برس تکلیف میں سفر کیا ہو، دھوپ کی شدت بھی برداشت کی ہو، طوفانوں کی سختی سے بھی گزرا ہو، راتوں کو بھیانک ویرانوں سے بھی گزرا ہو، جنگلی درندوں سے بھی جان بچائی ہو،جسے کئی سانپوں نے ڈسا ہو، دشمنوں...
April 01, 2017
شہنشاہ، بادشاہ، وزیر اور کنیز خاص

ایک دفعہ کاذکر ہے۔ لیکن ایک دفعہ کا کیوں؟ سن دو ہزار پندرہ کی بات ہے۔ ایک ملک کا سابق بادشاہ اپنی مقبولیت کھو چکا تھا، رعایا میں پذیرائی کم ہو گئی اور عوام نئے بادشاہ کی توصیف میں مگن رہنے لگے۔ سابق بادشاہ تیزی سے اپنی وقعت کھو رہا تھا۔ اس پر طرہ یہ کہ شہنشاہ بھی اس سے اب ناراض سا رہنے لگا تھا۔شہنشاہ کی ناراضی صرف ناراضی ہی نہیں رہی...
March 25, 2017
پاناما کیس کا ممکنہ فیصلہ

پورے ملک میں پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار بڑی شدت سے کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے فیصلے کے دن قریب آ رہے ہیں فریقین کے دل بلیوں اچھل بھی رہے ہیں اور کہیں کہیں دل بیٹھا بھی جا رہا ہے۔ اطراف کی جانب سے جہاں امکانی فتح کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں وہاں شکست کی صورت میں ماتم کا بھی انصرام کیا جا رہا ہے۔عجیب کیفیت ہے...
March 18, 2017
تین طرح کے ڈاکٹر

آج کچھ ڈاکٹروں کا ذکر کرنے کو جی چاہ رہاہے ۔تین طرح کے داکٹروں سے آپ کومتعارف کروانا ہے۔ تینوں ہی اپنی صفات کے حساب سے منفرد ہیں۔ تینوں کے الگ الگ خواص ، الگ الگ خواہشیں اور الگ الگ مسائل ہیں۔ یہ تین طرح کے ڈاکٹر نہیں، زندگی کے تین رخ ہیں۔ ڈاکٹروں کی پہلی قسم کو ہم ینگ ڈاکٹر کہتے ہیں۔ ہر موقع پر ہڑتال انکا فرض اولین ہے۔ سیاسی...
March 11, 2017
تین پیش گوئیاں

پی ٹی آئی کے جو لوگ پریشان و افسردہ ہیں کہ خان صاحب نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹا کہہ کر ساری دنیا میں اس ملک کی بھد اڑا دی انکے لئے یہ مشورہ ہے کہ اتنی چھوٹی سی بات کو دل پر نہ لیں۔ یہ خان صاحب کا انداز تخاطب ہے، گفتگو کا شوق ہے، جذباتی پن ہے۔ اتنی سی بات پر آزردہ نہ ہوں۔ اگر آپ ان باتوں پر پریشان ہونا شروع ہو گئے تو...
March 04, 2017
پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے کیا ہوگا؟

صاحبان عقل و دانش، کان کھول کر یہ سن لیں،کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ کوئی ایسا واقعہ نہیں ہو گا کہ جس کی تاریخ میں نظیر نہ ملتی ہو، کوئی انہونی جغرافیائی تبدیلی نہیں آئے گی، اس دنیا کے بین الاقوامی حالات میں کوئی تنوع پیدا نہیںہوگا۔ اس فائنل کے لاہور میں منعقد ہونے سے نہ توڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے...
February 25, 2017
آپریشن رد ا لفساد ۔ خدشات اور امکانات

شاید بہت سے لوگوں کو یاد ہو کہ اس ملک میں سن دو ہزار سات میں سوات میں ٓپریشن راہ حق کا آغاز ہوا۔ دو ہزار آٹھ میں باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے آپریشن کو آپریشن شیر دل کے نام سے پکا را گیا۔جبکہ سوات پر شدت پسندوں کے قبضے کے بعد دو ہزار نو میں آپریشن راہ راست کا آغاز کیا گیا،خیبر ایجنسی میں ہونے والے آپریشنز کو خیبر ون، ٹو اور تھری...
February 18, 2017
کون جانے …

جمعرات کی رات ہے۔ رات کے گیارہ بجے ہیں ۔ لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کی اندوہناک تصاویر ہر چینل پر چل رہی ہیں۔ ابھی تک مرنے والوں کی تعداد ستر سے زائد ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ ایمبولینسوں کے سائرن، زخمیوں کی آہ و بکا، لاشوں کے ٹکڑے، زار و قطار روتی ہوئی عورتیں، انتظامیہ کی طبی امداد کی لاحاصل...