| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
انصار عباسی
کس سے منصفی چاہیں
July 24, 2017
کیا پائی پائی کا حساب صرف نواز شریف اور عمران خان سے؟؟

وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثہ جات اور 1971 سے میاں شریف مرحوم کے کاروبار کا پائی پائی کا حساب نہ دینے پر سارا ٹبر چور کہنے والے عمران خان بھی سپریم کورٹ کو لندن میں اپنے فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم کی منی ٹریل دینے میں ناکام ہو گئے۔ اپنے وکیل کے ذریعے دیئے جانے والے جواب میں خان صاحب نے تسلیم کر لیا...
July 17, 2017
وزیر اعظم کااستعفیٰ اور ایک شرط

جے آئی ٹی کی نواز شریف فیملی کے خلاف ’’نہی چھڈنا‘‘ رپورٹ کے آنےکے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری موجودہ سیاسی کشمکش اگر مزید بڑھتی ہے تو اس سے ملکی حالات خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔ ماضی میں جب سیاسی حالات خراب ہوےیا کیے گئے تو اس کے نتیجہ میں پاکستان میں یا تو مارشل لا لگے یا...
July 13, 2017
یہی جے آئی ٹی انہی اختیارات کے ساتھ مشرف کیلئے ؟

پہلی بات تویہ ماننی پڑے گی کہ تمام تر تنازعات کے باوجود جے آئی ٹی نے جو رپورٹ دی اور اُس میں لگائےگئے الزامات شریف فیملی کےلیے انتہائی خطرناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ اگرجے آئی ٹی رپورٹ کی تحقیقات سچ ثابت ہوتی ہیں تو ایک بات طےہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز سمیت اُن کے بچوں کا سیاسی مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ رپورٹ میں سنگین...
July 10, 2017
حقوق اور ترقی کے نام پر عورت کی تذلیل

ساہیوال کے حوالے سے ایک خبرپڑھی تو سر شرم سے جھک گیا۔ حقوق نسواں اور عورت کی ترقی کے نام پر ہم اسلام کے نام پربننے والے اپنے ملک اور مشرقی روایات کے حوالے سے جانے جانے والے معاشرے میں مغرب کی نقالی میں عورت کی حرمت کوپامال کر کے اُسے شو پیس بنا کر پیش کر نے کی ریس میں ایک دوسرےسے آگے نکلنے میں کوشاں ہیں۔ میڈیا، اشتہارات، فلم ٹی وی...
July 06, 2017
عوام کو سب بے وقوف بنا رہے ہیں!!

اگر پاکستان کی کوئی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے کوئی سبق نہیں سیکھنا تو اُس کا نام پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ کرپشن اور نااہل حکمرانی نے ماضی میں چاروں صوبوں میں پھیلی اس سیاسی جماعت کو آج سندھ تک محدود کر دیا ہے لیکن پی پی پی کی قیادت کا حال یہ ہے کہ اُسی ڈگر پر چلے جا رہی ہے جس نے کسی وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت کو مکمل تباہی کے...
July 03, 2017
پستی کی طرف گامزن قوم کی تربیت کون کرے گا

سانحہ احمد پور شرقیہ بہاولپور نے تقریباً دو سو افراد کی جان لے لی۔ جہاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نے پوری قوم کو افسردہ کیا وہاں بہت سوں کو دکھ اس بات کا ہوا کہ مرنے والوں میں اکثریت علاقہ کے اُن افراد پر مشتمل تھی جو آئیل ٹینکر کے ایکسیڈنٹ پر لیک ہوتے پیٹرول کو اکھٹا کرنے میں مصروف تھے۔ ارد گرد رہنے والوں نے جہاں اپنے گھروں سے...
June 29, 2017
چیف جسٹس کاسوموٹو بھی اسٹے آرڈر کی نظر ہو گیا

گزشتہ اپریل کے دوران میں نے اپنے ایک کالم کے ذریعے محترم چیف جسٹس سے ایک ٹی وی چینل پر چلنے والے انتہائی فحش گانے پر سوموٹولینے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس صاحب نے سو موٹولیتے ہوئے پیمرا کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو آگاہ رکھا جائے۔ پیمرا نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹی وی چینل کو نوٹس...
June 22, 2017
پاکستان میں عید کا سماں، بھارت میں موت کا

چمپئینز ٹرافی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیتے ہی سب سے پہلا کام اپنے رب کے سامنے مل کر اوول کے میدان میں سجدہ کیا اور بار بار کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتناشکر ادا کیا جائے وہ کم ہے جس سے اس تاریخی جیت کی خوشی دوبالا ہو گئی ۔ جب چیمپئیز ٹرافی شروع ہوئی تو پاکستان ٹیم کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اس اہم ترین...
June 08, 2017
شہبازشریف کی دوسروں سے شکایت کیسی؟؟

دی نیوزکے سینئیر صحافی عمر چیمہJIT کے سامنے پیش ہو چکے۔7 جون کے جنگ اور دی نیوز میں چیمہ صاحب نے اپنے تجربہ اور معلومات کی بنیادپر سوال اٹھایا کہ حسین نواز کی تصویر کس نے لیک کی؟ اُن کی تحریر دلچسب تھی کیوں نہ کچھ معلومات اور چند اشاروں میں وہ بہت کچھ کہہ گئے۔ چیمہ کے مطابق جب اُنہیں JIT کے سامنے پیشی کےلیے بلایا گیا تو اُنہیں جن صاحب...
June 05, 2017
کیا نواز شریف کی رخصتی کا فیصلہ ہو چکا؟؟

گاڈ فادر کے بعد اب وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی حکومت کے لیے سپریم کورٹ نے سسلین مافیاکا بھی حوالہ دے دیا۔ اس کے باوجود اگر میاں صاحب کی حکومت اب بچ جاتی ہے تو تعجب ہو گا۔ ایک بحث پہلے ہی چل رہی ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں مشتمل پانچ ممبر سپریم کورٹ بنچ جس نے پاناما کیس میں 20 اپریل کو فیصلہ سنایا تھا وہ اب بھی قائم ہے...
June 01, 2017
کاش کوئی سوچے تو!!!

ماضی کی طرح گزشتہ ہفتہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا سال 2017-18 بجٹ کا بھی سنگین المیہ یہ رہا کہ بجٹ کی کل رقم کا سب سے بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے گا۔ اس المیہ پر میں نے گزشتہ سالوں کے دوران کئی بار لکھا لیکن کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔ سود کتنا بڑا گناہ ہے اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں۔ اس سے مسلمانوں کو سختی سے منع کیا...
May 29, 2017
اقبال کی خودکشی کے ذمہ دار ہم ہیں

اقبال پانچ بیٹیوں اور تین بیٹوں کا باپ تھا۔ اُس کی عمر 59 برس تھی۔ وہ وزارت داخلہ میںنائب قاصد کی نوکری کرتا تھا اور ریٹائرمنٹ میں اُس کا ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا تھا۔ وہ اسلام آباد میں ایک سرکاری کوارٹر میں رہائش پزید تھا۔ جیسے جیسے ریٹائرمنٹ کے دن قریب آ رہے تھے، اقبال کو یہ فکر کھائے جا رہی تھی کہ اُس کی ریٹائرمنٹ کے بعد نہ...
May 25, 2017
سوشل میڈیا کی شرانگیزی روکنا ضروری ہے

تنقید اور تذلیل میں فرق ہے اور یہ فرق برقرار رہنا چاہیے۔ اعتراض اور دشمنی و بغض ایک جیسے نہیں اس لیے انہیں گڈ مڈ کسی بھی طور پر نہیں کیا جانا چاہیے۔ رائے اور بہتان تراشی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں اور انہیں مختلف ہی دیکھا جانا چاہیے۔ توہین اور سوال ایک جیسے نہیں، اس لیے توہین کو سوال یا کسی دوسرے بہانے کو justifyنہیں کیا جا سکتا۔ لیکن...
May 22, 2017
ہمارا مشترکہ ظلم

ہمارے معاشرے میں ظلم کی بہت سی شکلیں ہیں۔ کئی ظلم تو ایسے ہیں کہ عمومی طور پر اُنہیں ظلم کے طور پر نہ دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی سمجھا جاتا ہے اور یوں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہم ایسے گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں جس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ یہاں میں جس ظلم کے بارے میں لکھنا چاہ رہا ہوں اُس کا شکار وہ طبقہ ہے جسے ہمارے معاشرے میں...