| |
Home Page
پیر 22 جمادی الاوّل 1438ھ 20 فروری 2017ء
انور شعور
February 20, 2017
پہلے…

مستقبل کے مژدے برحق لیکن یہ بھی ذہن نشیں ہوپہلے تو انسان کو صاحب آنے والے کل کا یقیں ہو
February 19, 2017
سانحہ…

پسماندگاں کا درد ہے ناقابلِ بیاںجن کے عزیز چشم زدن میں بچھڑ گئےکیسی پڑی سروں پہ یہ افتاد اے فلکلمحوں کے سانحے میں کئی گھر اجڑ گئے
February 18, 2017
آہ……

کیوں نہ انسانیت کو خون رُلائےلال شہباز کے مزار کا خونیہ فقط زائروں کا قتل نہیںہے محبت کا خون، پیار کا خون
February 17, 2017
حملے……

مختلف شہروں میں حملے ہورہے ہیں روز روزکوئی دن جاتا نہیں اب قتل و غارت کے بغیرخوف و دہشت کی فضا میں پوچھتے ہیں لوگ باگچل رہا ہے ملک اپنا کیا حکومت کے بغیر؟
February 16, 2017
خطرات……

تدبیر تو کرتے ہیں تحفظ کی بہت ہمہوتے نہیں خطرات سے محفوظ، خدایابگڑے ہوئے حالات سدھر کر نہیں دیتےاس ملک پہ ہے کیا کسی آسیب کا سایہ
February 15, 2017
ظلم و ستم…

ہو رہے ہیں زمانے سے ظلم و ستمکب تک آخر اٹھائیں گے رنج و غم اور کتنے پیاروں سے محروم ہوں گے مزیدکتنی جانوں کا نذرانہ دیں گے ہم اور
February 14, 2017
پہنچے……

کوئی مجھ سے یہ نہ پوچھے کہ وطن کے حالاترہنمائوں کی قیادت میں کہاں تک پہنچے’’ان کا جو کام ہے وہ اہلِ سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے‘‘
February 13, 2017
بھی……

ہر حوالے سے فوقیت حاصل یہ نہ سمجھو کہ ایک اُسی کو ہےنہیں دنیا میں صرف امریکہ روس بھی اور چین بھی تو ہے
February 12, 2017
تعلّقات…

اب کسی سے تعلّقات کہاںبے غرض استوار ہوتے ہیںاُٹھ گیا ہے خلوص دنیا سےلوگ مطلب کے یار ہوتے ہیں
February 11, 2017
اگرچہ……

طرح طرح کے مسائل سے جان چھوٹے کیاکہ ان کے حل کی توقع پچاس فیصد ہےارادہ ہم نے کیا ہے اگرچہ صد فیصدمگر عمل کی توقع پچاس فیصد ہے
February 10, 2017
مسائل……

کچھ اقوام کو خوش نصیبی کے باعثمعالج بڑے، روگ چھوٹے ملے ہیںمگر کوئی ہم بدنصیبوں کو دیکھےمسائل بڑے، لوگ چھوٹے ملے ہیں
February 09, 2017
الزام……

کسی الزام کی اگرچہ کسےفکر اے نیک بخت ہوتی ہےکوئی ڈر خوف تو نہیں ہوتاکوفت البتّہ سخت ہوتی ہے
February 08, 2017
مستعد…

کسی کو نہیں کوئی پروا ہمارینہ کیوں ٹھپ رہیں کام سارے ہمارےبہت مستعد ہیں ہمیں ٹالنے میںدفاتر ہمارے، ادارے ہمارے
February 07, 2017
امریکہ……

مشرق و مغرب و شمال و جنوبہر جگہ، ہر کہیں ہے امریکہہم نے مانا خدا نہیں لیکنناخدا کیا نہیں ہے امریکہ