Arshad Waheed Chaudhry - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
ارشد وحید چوہدری
July 24, 2017
اتفاق رائے ضروری ہے

پارلیمانی کمیٹی نے بلآخر تین سال بعد انتخابی اصلاحات کا انتہائی اہم عمل مکمل کر لیا ہے۔ ملک میں انتخابات سے متعلق رائج آٹھ قوانین کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ انتخابی اصلاحات کے چیدہ چیدہ نکات کے تحت الیکشن کمیشن کو مکمل خود مختاری دی گئی ہے جو صدر مملکت یا حکومت کی پیشگی منظوری لئے بغیر الیکشن کے قواعد وضع کرنے کا مجاز ہو گا۔ عام...
July 17, 2017
تمغہ تو بنتا ہے

عدالت عظمیٰ میں آج (پیر)سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو رہا ہے۔ عدالت عظمیٰ دس جولائی کی سماعت کے دوران فریقین کو ہدایات دے چکی ہے کہ وہ اس مقدمے کے ضمن میں نئے دلائل پیش کریں اور پرانے مؤقف کو دہرانے سے گریز کریں۔ حکمراں جماعت جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سرے سے ردی قرار دیکر مسترد کر چکی ہے لیکن شریف خاندان کی قانونی...
July 10, 2017
کہیں آپ بھی تو سازش میں شریک نہیں؟

سازش، سازش،سازش، وزیر اعظم سے لیکر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں تک سب کی زبان پر صرف ایک ہی لفظ ہے جس کی تکرار کی جا رہی ہے۔ حکمرانوں کی اسی دہائی میں جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا دن آن پہنچا ہے۔ وزیر اعظم صاحب کا کہنا ہے کہ جس نے ایٹمی دھماکے کئے اسی کا جعلی احتساب کیا جا رہا ہے ، دھرنے دیکھ لئے سازشیوں سے نمٹ...
July 03, 2017
وزیر اعظم پاکستان بننے کا اہل کون؟

پاناما پیپرز کے ضمن میں کائونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کا عمل درآمد کمیشن آئین کے تحت حتمی فیصلہ صادر کرنے کے لئے جو بھی طریقہ کاراختیار کرے عام انتخابات معمول کے مطابق منعقد ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ اگر فیصلہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کے حق میں آتا ہے تو اپوزیشن بالخصوص پاکستان تحریک انصاف...
June 26, 2017
کیا جرگے یا پنچایت کوقانونی حیثیت مل گئی؟

پارلیمنٹ نے حال ہی میں متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ بل دو ہزار سترہ کی منظوری دی جو صدر مملکت کی توثیق کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔اس اہم قانون پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں خصوصا خواتین قانون سازوں کی طرف سے کچھ خدشات اور تحفظات بھی ظاہر کئے گئے تھے کہ اس قانون پر عمل درآمد سے استحصال زدہ طبقات خصوصا خواتین اپنی مرضی...
June 19, 2017
کٹھ پتلی تماشا

یہ کوئی معمولی الفاظ نہیں ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنے کیلئے فقط ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیا جائے اور یہ کسی عام شخص کی دہائی بھی نہیں ہے کہ جس پر سوچ بچار کرنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی جائے۔ سرد لہجے میں انتہائی تلخ بات کرنے والے اس شخص کا نام نوازشریف ہے جو پاکستان کی تاریخ میں بھاری اکثریت سے تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے...
June 12, 2017
جے آئی ٹی، سب معترض کیوں؟

کھینچا تانی ہے کہ بڑھتی جا رہی ہے،گمان کے سائے ہیں کہ پھیلتے جا رہے ہیں،تحفظات ہیں کہ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، الزامات ہیں کہ شدید سے شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔ فریقین بخوبی جانتے ہیں کہ پاناما کیس کے ضمن میں یہ محض تفتیش نہیں بلکہ ایک نئے پاکستان کی سنگ بنیاد ہے۔ طلب کرنے، پیش ہونے، دیکھنے اور نظر رکھنے والوں کو پوری طرح یہ ادراک بھی ہے...
June 05, 2017
چار مرد چار کہانیاں

پاکستان میں گزشتہ چار سال سے جاری سیاسی محاذآرائی قانونی جنگ میں تبدیل ہو کرعدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی اداروں میں اپنی انتہا کو چھو رہی ہے۔ پاکستان کی حالیہ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو چارکہانیاں ابھر کر سامنے آتی ہیں جو چار مردوں کے بارے میں ہیں اس لئے ہم انہیں ’’چار مرد چار کہانیاں‘‘ کاعنوان دے سکتے ہیں۔پہلی...
May 29, 2017
فخر ہے لیکن فکر نہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کرتے ہوئے اسے پوری قوم کیلئے فخر کا باعث قرار دیا،انہوں نے بجٹ تقریر کا آغاز ہی ان سطور سے کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب وزیراعظم اور وزیر خزانہ مسلسل پانچواں بجٹ پیش کر رہے ہیں،یہ چیز مضبوط جمہوریت کی عکاسی کرتی ہے جس پر پوری قوم فخر کر...
May 22, 2017
سی پیک منصوبے کو متنازع نہ بنائیں؟

چین پاکستان اکنامک کاریڈور (سی پیک) کا طویل المدتی منصوبہ میڈیا کے ایک حصے میں سامنے آنے پر ایک بار پھر گیم چینجر قرار دئیے جانیوالے اس منصوبے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ پہلے دن سے گاہ بہ گاہ متنازع ہونے یا بنانے والے اس منصوبے پر اس بار مبینہ لانگ ٹرم پلان کے ریفرنس سے یہ سوالات اٹھائے جار ہے ہیں کہ دو طرفہ تجارت کی...
May 15, 2017
فائنل اتھارٹی

وزیراعظم فائنل اتھارٹی ہیں وہ جو حکم دیں اس پر عمل ہونا چاہئے۔ یہ ہے جمہوریت کا وہ حاصل جس تک پہنچنے کیلئے ستر برس بیت گئے۔ مسلح افواج کے ترجمان کی طرف سے ادا کردہ یہ محض ایک جملہ یا چند الفاظ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ یہ صرف آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی بالا دستی کا اعتراف ہی نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام...
May 08, 2017
پاناما:ایک عالمی سازش؟

اتنی سادہ اورعام فہم بات پہلے ہی ارشاد فرما دی جاتی تو قوم کا ایک سال ضائع ہوتا اور نا ہی عدالت عظمیٰ کے فاضل جج 6 ماہ تک ہزاروں صفحات پر مبنی دستاویزات کی جانچ پڑتال پر عرق ریزی کرتے۔ بھانت بھانت کی بولیوں کے شور سے آلودگی پیدا ہوتی اور نا ہی وکلاکو فیسوں کی مدد میں کروڑوں روپے ادا کرنے کی فضول خرچی کی جاتی۔ میڈیا ہر روز سرکس سجاتا...
May 01, 2017
خدارا بچوں پہ نظر رکھیں

پاناما کیس کا فیصلہ ملکی منظرنامے پرایسا چھایا کہ انتہائی اہم واقعات بھی اس سے اٹھنے والی دھول میں گم ہو گئے۔ متاثر ہونا فطری امر تھا اسلئے گزشتہ ہفتے کالم کا موضوع تبدیل کرنا پڑا لیکن معاملہ اتنا تشویش ناک ہے کہ اس سے نظریں چرانا نا ممکن ہے کیوں کہ اس کا تعلق نوجوانوں اور آئندہ نسل کے مستقبل سے ہے۔ نورین لغاری نوجوان ہی تو ہے جو...
April 24, 2017
مٹھائی کھانی تو بنتی ہے

پاناما دستاویزات سے جڑے پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم مقدمے کے فیصلے کو چوبیس گھنٹے ہی گزرے تھے کہ مٹھائیاں کھانے اور جشن منانے والے دونوں فریقین پر آشکار ہونا شروع ہو گیا کہ ان کے ساتھ تو ہاتھ ہو گیا ہے۔ اب کوئی اپنی خفت مٹانے کے لئے جے آئی ٹی کو مسترد کرنے کا اعلان کر رہا ہے تو کوئی پانچ سو انچاس صفحات پرمشتمل فیصلے میں چھپی...