Asif Ali Bhatti - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
آصف علی بھٹی
July 25, 2017
پراناسرکس، نیا بورڈ ’’پاناما‘‘ کا!

منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کےخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی این اے کی تحریک زوروں پر تھی، ’’طاقتوروں‘‘ کی اشیرباد بھی حاصل تھی، ایک روز جناب بھٹو کے ایک قریبی ساتھی نے پوچھا کہ سر! کیا حالات چل رہےہیں، کیا بنےگا؟ تو وزیراعظم بھٹو نے ایک لمحے کے لئے کھڑکی کے باہر دیکھا اور برجستہ بولے،"Everything is in the melting pot"گویا غیریقینی...
July 18, 2017
فیصلہ ہوگا یا’’معجزہ‘‘؟

’’معجزہ‘‘ ایک ایسے اقدام یا ان ہونی کو کہتےہیں جو انسانی کوششوں سے ماورا و بالاتر ہو اور ’’قدرت‘‘ کی طرف سے اچانک ظہور پذیر ہوجائے۔ ملکی سیاسی بساط پر نظر ڈالیں تو ایک بھونچال بپاہے اور نوبت ’’معجزوں‘‘ تک پہنچ چکی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ بات معجزوں تک کیوں پہنچی ہے؟ کون سا معجزہ ؟ کیسا معجزہ؟ اور وہ معجزہ ہو گا کیا؟ یہ تو کوئی...
July 11, 2017
مرد بحران یا مورد بحران؟

ہرشخص کے ذہن اور زبان پر ایک ہی سوال ہےکہ اب کیاہوگا؟ جے آئی ٹی کی ساٹھ روزہ پیش کردہ تحقیقات پرسپریم کورٹ کیا فیصلہ سنائے گی؟ کیا کوئی نیا سیاسی وآئینی بحران جنم لینے جارہاہے یا سب کچھ ’’ٹھیک‘‘ ہونے کی امید بن رہی ہے؟حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی وعدالتی میدان میں فتح یا شکست کے نتائج کیا ہوں گے؟ آئندہ کا سیاسی نقشہ کیا ہوگا ؟...
July 04, 2017
کیا انجام ہونے کو ہے؟

کارزار سیاست میں سنگین الزامات، بازی گری، کٹھ پتلیوں کے تماشے لگانے اور انہیں ختم کرنے کے مطالبات کا نہ ختم ہونے والا اسٹیج سج چکا ہے، جیسے جیسے جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ جمع کرنے کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے، حکمران ن لیگ کا رویہ تند تیز لہجے سے سخت زبان اور اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے، گویا برداشت اور ہمت جواب اور اقتدار کے دن مٹھیوں سے...
June 20, 2017
کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم نہیں ہوگا؟

مدت ہوئی، مداریوں کے ہاتھ سجائے کھیل کٹھ پتلی تماشہ دیکھے ہوئے، شاید شہر اقتدار میں کئی ’’مداریوں‘‘ اور اس کے ’’کرداروں‘‘ نے اپنے اپنے اسٹیج سجا کر حقیقی پتلی تماشہ کا گویا شوق ہی ختم کر ڈالا ہے، منظر وہی ہے، دورافتادہ علاقے، کسی گاؤں اور کبھی کبھار شہر میں ایک شخص کندھے پر ’’پوٹلی‘‘ اٹھائے ڈگڈی بجاتے ہوئے کسی مصروف جگہ...
June 13, 2017
کٹی پتنگیں کروڑوں کی!

موسم بہار کی آمد کےاعلان کے ساتھ ہی رنگ برنگی پتنگیں زمین تک پھیلے آسمان پر خوش نما منظر تو پیش کرتی ہیں لیکن اس کی حقیقی سفیدی اور روشن نیلاہٹ کو ختم نہیں کرسکتیں مگر قدرے کم ضرور کردیتی ہیں، یہ بھی حقیقت ہےکہ زیادہ تر پتنگیں ایک خاص وقت تک اڑنے کے بعد ہوا کے زور کا شکار ہوجاتی ہیں یا کسی دوسری ڈور کے وار کا، یوں اپنے اصل وارث سے...
June 06, 2017
احتساب یا انتقام؟

ملک میں ہچکولے کھاتی جمہوریت کی گاڑی بیڈ گورننس، کرپشن، بدعنوانی اور نااہلیوں کے طعنوں اور عملی دشنام طرازیوں کیساتھ دوسرا جمہوری دور کا سفر مکمل کرنے کو ہے، حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ طویل ڈکٹیٹر شپ کے بعد صرف ووٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنانے اور مدت پوری کر کے گھر جانے کا پیچیدہ عمل حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، جمہوریت کے نام...
May 30, 2017
حقیقی چیلنج پر توجہ دیجئے

بطور انسان ساری عمر کسی بھی شخص کو دو ہی محاذ درپیش ہوتے ہیں ایک انسان کے اندرکادوسرا باہر کا محاذ۔ چوٹ باہر سے لگے یا اندر کی کوئی بیماری بسا اوقات انسان کی موت کا سبب بن جاتی ہے،وطن عزیز کو بھی برسوں سےدونوں محاذوں کا سامنا ہے، ملکی بقا و سلامتی اور دگرگوں معاشی حالات کے سخت چیلنجز نے پورے ملک کو پریشانی کا شکار کر رکھا ہے، ماہرین...
May 23, 2017
سی پیک منصوبہ۔عوام لاعلم کیوں؟

وطن عزیز میں معاشی انقلاب لانے کی باتیں ہورہی ہیں، زراعت، انڈسٹری، آئی ٹی، ٹیلے کام اور سیکورٹی مینجمنٹ سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کے ساتھ بےمثال ترقی کے راستوں کا تعین کیا جارہا ہے، توانائی کی وافر مقدار، روزگار کے لامحدود مواقعوں اور خوشحال مستقبل کی نوید سنائی جارہی ہے، اللہ کرے، ہمارے خوابوں اور ارادوں کو کسی اپنے یا...
May 16, 2017
جمہوریت کےتقاضے!

’’فائنل اتھارٹی وزیراعظم ہیں‘‘ کے الفاظ نے ملک میں سیاسی نظام اور جمہوریت کی مسلسل ہچکولے کھاتی اور ڈانواںڈول کشتی کو بےیقینی کے بھنور سے فی الوقت نکال دیاہے، تاہم شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی خوش فہمی و پریشانی میں مبتلا بعض سیاسی رہنما اور ان کے ساتھی فوج کے جمہوری طرز عمل کےبعد آپے سے باہر ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا پر...
May 09, 2017
جمہور کا سوال جمہوریت نہیں کارکردگی

جناب وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کیسز اتنے زیادہ ہیں کہ اگر تحقیقات کرنے پر لگ گئے تو پھر ترقیاتی کام رک جائیں گے۔ اس کمال جملے پر آج کل سوشل میڈیا پر آنے والا یہ لطیفہ کسی حد تک خوب صادق آتا ہے (امین اس لئےنہیں کہوں گا کہ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے) ’’دو آدمی تیزی سے مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور کھڑی نماز کی صف میں شامل...
May 02, 2017
طاقتور کون؟

ہر کوئی سویلین بالادستی کی بات کرتا ہے، جمہوریت اور ملکی اداروں کی مضبوطی کا راگ الاپا جاتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو بدلنے کے دعوے کئےجاتےہیں اور وطن عزیز کو ’’ایشین ٹائیگر‘‘ بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا جاتا ہے، لیکن انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ باتیں اور دعوے صرف عوام کے ووٹوں سے مسند اقتدار سنبھالنے والے سیاستدان ہی نہیں...
April 25, 2017
پاناما کیس کا فیصلہ ۔خوش کن پہلو

گزشتہ آٹھ ماہ سے ہنگامہ خیزیاں ڈھاتا پاناماکیس کا ’’تاریخی‘‘ فیصلہ آگیا،56 دن سے محفوظ صدیوں یاد رکھے جانے والے فیصلے پر دونوں فریق اپنی اپنی کامیابی کے شادیانے بجا رہے ہیں، مٹھایاں کھا اور کھلا رہے ہیں اور عوام دونوں کےدعوے سن سن کر سر درد کی دوا۔ حکومتی وزراء اور ترجمان تو سپریم کورٹ کے احاطے سے وکٹری کا نشان بناتے برآمد...
April 18, 2017
خدارا انصاف!

’’اس ملک میں اظہار رائے پر جو صحیح بیان کرے اس پر پابندی ہے، یہ زبان کاٹتے ہیں لوگوں کی، ہم کہتے ہیں کہ مار بھی دیا اور الزام بھی ایسا لگایا کہ میں خود اس کا باپ ہوں میرے سامنے وہ پلا بڑھا، وہ ہمارا بہت احترام کرتا تھا اور ہمیں اکثر حضرت محمدﷺ کا پیغام دیتا تھا، وہ جرنلزم کا طالب علم تھا زیادہ تر حضرت عمرؓ کے انصاف کے نظام کا حوالہ...