Ayyaz Ameer - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
ایاز امیر
February 15, 2017
پاناما ۔ اور اب شوگرکی تلخی

مصیبت کبھی اکیلی نہیں آتی۔ اس وقت حکمران خاندان کو اس محاورے کی اچھی طرح سمجھ آرہی ہوگی، اور شاید اُن کی ضر ب المثل خوش بختی کے دن تمام ہواچاہتے ہیں۔ اس وقت غیر معمولی صورت ِحال سامنے آرہی ہے جس کا پہلے کبھی تجربہ نہیں ہوا تھا۔ پاناما اپنی جگہ پرموجود، عدالت میں اس کی سماعت کا آغاز ہوا چاہتا ہے، پریشانی کی فضا گہری، اور اگر یہی...
February 11, 2017
پنجاب کا مسئلہ

وسائل اور آبادی کی وجہ سے پنجاب پاکستانی ریاست میں ایک غالب عنصر ہے ۔ پنجاب کو کنٹرول کرنے والا پاکستان پر حکومت کرتا ہے ۔ پنجاب کے دامن پردمک رکھنے والے بہت سے ہیرے ہیں۔ بلھے شاہ، وارث شاہ اور شاہ حسین(فہرست طویل ہے)، سب کا تعلق پنجاب سے تھا۔ تاہم یہ سوال اپنی جگہ پر موجود کہ کیا اُن کی لافانی شاعری نے پنجابی ذہن پر کوئی اثر...
February 08, 2017
جناب اسحاق ڈار کے اعترافات

کاش کمزوری کا وہ لمحہ فراموشی کی دھند میں غائب ہوسکتاجب اسحاق ڈار نے کاغذ اور قلم منگواکر اپنے ہاتھ سے منی لانڈری کی طویل تاریخ رقم کردی۔ یہ بیان اُس خاندان کے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف تھا جس کے وہ کئی برسوں سے اکائونٹینٹ رہے تھے ۔ وہ اعتراف کوئی دوچار سطروں کا نہیں، پورے تنتالیس صفحات پر محیط تھا۔ محترم نے...
February 04, 2017
حکمراں جماعت کی بڑھتی ہوئی مشکلات

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے پیدا ہونے والی پریشانی کے سائے اُن کے چہروں پر گہرے ہورہے ہیں ۔طویل ہوتی ہوئی سماعت اور پوچھے جانے والے تفتیشی سوالات کا ملک کے بہترین وکلا کے پاس بھی تیار جواب نہیں ۔کچھ عرصہ پہلے تک دکھائی دینے والا تفاخر آمیز اعتماد ہوا میں تحلیل ہوچکا ۔ پی ایم ایل (ن) سے وابستگی رکھنے والوں کا تاحال یہی...
February 01, 2017
مکتوب ِقطر ۔ ایک نئی الف لیلہ

سماجی طور پر پسماندہ، دروغ گوئی اور منافقت کی ملمع کاری سے بوجھل ایک جامد معاشرے میں اضطراب اور رستخیز ہی تخلیقی رجحان کی صورت پرانے نظام کو برہم کرتے ہوئے نئے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ تمام تر شور شرابے اور ہائو ہو کے درمیان پاکستان اسی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ کون سوچ سکتا تھا کہ لفظ ’’قطر‘‘ پاکستان کے طول وعرض میں ایسا طربیہ نام بن...
January 28, 2017
ابابیل کے بعد کس کی باری ہے؟

پاکستان نے بائیس سو کلومیٹر تک مارکرنے اور کئی ایک ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ انتہائی حب الوطنی سے سرشار طبقہ، جس کی یہاں کمی نہیںاور جسے دنیاکے دیگر حصوں میں ہاک کہا جاتا ہے ، جوش سے وارفتہ ہوگیا۔ ہم ایک جوہری طاقت ہیں، اور یہ کوئی آج کی بات نہیں، لیکن جائے حیرت ہے کہ ہمارے اعتماد کی بحالی...
January 25, 2017
پاناما حقیقی گیم چینجر ہے

اینٹوں اورسیمنٹ اور نشیب و فراز سے گزرتی موٹرویزیاچند ایک پاوراسٹیشنز سے قوموں کی تقدیر کب بدلی تھی؟ جنوبی کوریا کی تعمیرکردہ لاہور اسلام آباد موٹر ویز سے کون سا صنعتی انقلاب آگیا تھا؟اس کی وجہ سے کون سے صنعتی زون قائم ہوپائے ؟پاکستان کا مسئلہ موٹرویز یا اورنج لائن ٹرین نہیں۔ کاش اخلاقی انحطاط اور سماجی پسماندگی دور کرنا...
January 21, 2017
مقدر اور قسمت کی انجانی راہیں

قسمت کی طاقت آئین اور قانون اور اس طرح کے دیگر امور سے ماورا ہوتی ہے ۔ان معاملات کی ہمارے وہم و گمان میں سمائی ہوتی ہے ،نہ ہماری توقعات کی کمندان کا احاطہ کرسکتی ہے ، اور ان کی گرفت کے سامنے آپ مکمل بے بسی کی تصویر دکھائی دیتے ہیں۔ کیا شریف فیملی تصورکرسکتی تھی کہ پاناما کیس ان کے لئے سوہان ِروح بن جائے گا؟ پاناما پاکستان سے اتنی...
January 18, 2017
سیگل کی عظمت کا کیا راز ہے؟

آج سیگل کی 70ویں برسی ہے۔سیگل کے سرپر عظمت کا تاج کیوں ہے؟ اُن میں کیا خاص بات تھی؟ اُنھوں نے گائیکی سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ وہ آج بھی انڈین فلم انڈسٹری کے پہلے سپر اسٹار مانے جاتے ہیں۔ اُن کا دور 1930ء اور 1940 ء کی دہائیاں تھا، اس دور کے کتنے اور گانے والے ہمیں آج یاد ہیں؟ لیکن سیگل نے تو جیسے آبِ حیات پی لیا ہو۔ آپ اُن کے حوالے...
January 14, 2017
نجات کے لئے کوئی شارٹ کٹ باقی نہیں

آپ اسے پی ایم ایل (ن) کا انتقام کہہ سکتے ہیں۔اُن کے سابق درد ِسر، جنرل راحیل شریف ابھی منصب سے ہٹے ہی تھے کہ وہ اُنہیں متنازع بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔وزیر ِدفاع کے دودھاری بیانات ملاحظہ فرمائیں۔ ایک طرف تو اُنھوںنے یہ تاثر دیاکہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے اُس اساطیری فورس کی کمان ، جو فی الحال عرب بھائیوں کے تخیلات میں ہے ، ایک ڈیل...
January 11, 2017
غازی جنرل کا بے مثال غوطہ

ہمارے چند ماہ قبل ریٹائر ہونے والے آرمی چیف کو ہماری سیم زدہ تاریخ کے دیگر جنرلوں سے بہتر خیال کیا گیا تھا کیونکہ اُنھوں نے ایسے دلیرانہ فیصلے کئے جن سے دوسرے خائف تھے، چنانچہ اُنہیں عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔ وہ عام افراد کے ہیرو تھے، ٹرک ڈرائیورز نے اُن کی تصاویر اپنی گاڑیوں کے پیچھے لگا لیں، جبکہ مجھ جیسے گفتار کے غازیوں نے اپنے...
January 07, 2017
بدعنوانی اور جمود

ذرا ایک لمحے کے لئے اُس مصری جج کے بارے میں سوچیں جس نے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے پر خود کشی کرلی۔ خدا اُس پر رحمت کرے ، اُس میں کم از کم کسی درجہ عزت ِ نفس تو تھی، یا ندامت محسوس ہوئی، یا وہ دبائو برداشت نہ کرسکا۔ اگر وہ بچائو کے پاکستانی طریقے سیکھ لیتا تو اب تک نہایت طمانیت سے جی رہا ہوتا ۔ ضمیر پر کوئی خلش ؟ سوال ہی پیدا...
January 04, 2017
’’کہیں دور جب دن ڈھل جائے‘‘

وہ بر ِ صغیر میں فلمی موسیقی کے بانی اوراوّلین تخلیق کارتھے ۔ بھائی چند بورال، کھیم چند پرکاش، پنکج ملک، انیل بسواس اور ماسٹر غلام حیدرکی ترتیب دی ہوئی موسیقی سنیں تو ان کی صلاحیتوں اور زرخیز ذہن کی تخلیقی رسائی پر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ اب ہم اُن جیسے فن کار کبھی نہیں دیکھ پائیں گے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موسیقی کاایک وقت ہوتا ہے ، اُن...
December 31, 2016
خطرناک تفریح

ٹوبہ ٹیک سنگھ میںزہریلی شراب پینے سے کتنے افراد ہلاک ہوگئے ؟ کچھ رپورٹس 35،جبکہ کچھ 44 ہلاکتیں بتاتی ہیں۔ جو بھی اعداد و شمار ہوں، یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، جو غالباً کرسمس پر تفریحی موڈ میں تھے۔لیکن اُن کی خوشی غم میں بدل گئی۔ خطرناک تفریح اور اس کے نتائج سے زیادہ اس سوال کا تعلق اُس...