Azeem Sarwar - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
عظیم سرور
August 28, 2015
کراچی کے لئے گرین بس نہیں، شکاگو ٹرین

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر، اس شہر کا شمار دنیا کے زیادہ آبادی والے چند شہروں میں ہوتا ہے۔ دنیا کے تمام بڑے شہروں لندن، نیویارک، شکاگو اور ماسکو وغیرہ میں ٹریفک کوئی مسئلہ نہیں، لیکن کراچی میں ٹریفک ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور دن بدن اس مسئلے میں شدت آتی جارہی ہے۔ کراچی کی سڑکیں کافی چوڑی ہیں لیکن بڑھتا ہوا ٹریفک اور اس کی...
January 29, 2015
وہ کون تھا؟

میرے دوست نامور کارٹونسٹ ہیں، وہ اپنے دفتر میں کام میں منہمک تھے کہ اچانک انہوں نے دیکھا، ان کے سامنے ایک اجنبی شخص بیٹھا ہوا ہے انہوں نے اس کی طرف حیرت سے دیکھا تو وہ بولا۔ ’’معافکیجئےگا، آپ اتنی گہری سوچ میں تھے اس لیے میں نے آپ کو ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ آپ غالباً کسی کارٹون کی تخلیق کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے۔‘‘ میرے...
December 25, 2014
میں یہ سب جاکر اللہ کو بتائوں گا

آرمی پبلک اسکول پشاور کے باہر دیوار پر ایک بینر پر ایک معصوم شہید کے آخری الفاظ درج ہیں جس میں شہید نے کہا کہ ’’میں یہ سب جاکر اللہ کو بتائوں گا۔‘‘ شہید اللہ تعالیٰ کے دربار میں پہنچ چکا ہے اور اس نے جو جو کچھ دیکھا، اللہ کے سامنے بیان کردیا ہوگا۔ اللہ تو علیم و خبیر ہے اُسے ہر بات کا علم ہے کہ ہر ہر واقعے کی خبر لیکن اُس نے شہید...
November 03, 2014
ہماری کہی مانو

ہم جو کہیں گے، تم نے اس کو سچ ماننا ہو گا۔ ہماری ہر بات کو تم نے صحیح تسلیم کرنا ہو گا۔ ہماری بات کے کسی حصّے پر شک کا شائبہ بھی تمہیں ذہن میں نہیں لانا ہو گا۔ اگر تم ہماری کہی ہوئی، اعلان کی گئی بات پر فوری قبولیت کا اظہار کرو گے تو تم ہمارے لئے اہم ہو اور تمہیں یہی کرنا چاہئے کہ اب وقت کی حقیقت یہی ہے۔ یہی سب سے بڑی سچّائی ہے کہ تم...
October 13, 2014
کرنٹ پہ کرنٹ

وہ اور زمانے تھے جب بجلی گرا کرتی تھی اب تو خبریں بجلی کے چڑھنے کی آتی ہے۔ پہلے شاعر کہتا تھا۔گرے گی جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو لیکن اب صحافی آئے دن اس طرح کی خبریں دیتے ہیں کہ ۔ بجلی آسمان پر چڑھ گئی۔ بجلی کے نرخ بادلوں کو چھونے لگے۔ عوام کو بجلی کا ایک جھٹکا اور دیا گیا۔ تازہ کرنٹ نے عوام کے ہوش اڑادیئے۔سستے زمانوں میں...
June 19, 2014
جیو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے

اس رات ’’آزادی گلی‘‘ کی تقریریں سن کر گھر کی طرف چلے تو راستے میں ایک دوست مل گئے۔ پوچھنے لگے ’’کہاں سے آرہے ہو؟‘‘ بتایا ’’آزادی گلی سے‘‘ کہنے لگے ’’وہ کہاں ہے؟‘ میں نے کہا وہاں جہاں آزادی کی باتیں ہوتی ہیں۔ دیر تک ان دوست سے آزادی، آزادی کے فلسفے اور فکر پر بات ہوتی رہی پھر میں نے اپنے دوست کو بہت سے لوگوں کے جذبات کے...
June 07, 2014
دہلی میں50 منٹ کی محفل موسیقی

وزیراعظم میاں نواز شریف کے دہلی کے دورے کا اختتام ایک محفل موسیقی پر ہوا، پہلے دن انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جو کانسی کے بنے ہوئے گائے کے بہت بڑے بت کے سائے میں ہوئی، دوسرے دن ان کو حیدرآباد دکن ہائوس میں مدعو کیا گیا۔ حیدرآباد دکن ہائوس میں دعوت دینا شائد سانحہ حیدر آباد کی یاد دلانا تھا اور اس یاد...
May 28, 2014
شریف اور مودی ہاتھوں کے آئینے میں

پیر 26مئی کو اخبار جنگ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی تصویریں شائع ہوئیں، ان تصویروں میں دونوں وزرائے اعظم کے ہاتھ نمایاں ہیں، میں دونوں ہاتھوں کے انداز اور ان ہاتھوں کی لکیروں اور نشانات کو دیکھ کر ماضی میں چلا گیا جب مجھے دست شناسی کے فن سے دلچسپی پیدا ہوئی تھی، میں بیرون ملک جاتا تو کتابوں کی...
May 22, 2014
یہ ہندوستان ہے پیارے

ہندوستان کے انتخابات نے سیکولرازم کا دامن تار تار کر دیا اور ہندوتوا کی پرچارک پارٹی نے دنیا کے ہرفرد کو یہ پیغام سنادیا کہ ’’یہ ہندوستان ہے پیارے!‘‘ سیکولرازم کی دعوایدار پارٹی کانگریس کو پہلی بار بھاری شکست ہوئی ہے۔ بھارتی انتخابات کے 16ویں حملے میں بڑے بڑے بت ٹوٹ گئے۔ 67سال تک بھارت کو سیکولر ملک قرار دے کر دو قومی نظریئے کی...
May 14, 2014
افغانستان میں ہندوستانی گیت

افغانستان ایک زمانے سے ہندوستان کی فلموں کی بڑی مارکیٹ رہا ہے۔ ہندوستانی فلموں کے گیت کابل و قندھار میں ہمیشہ مقبول رہے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہوں گے کہ افغانستان میں صرف پشتو یا فارسی بولی جاتی ہے لیکن وہاں ہندوستانی فلموں کے گیت عام افغانی نوجوانوں کو یاد ہوتے تھے۔ یہ لوگ بازاروں میں اونچی آواز سے یہ گیت گاتے ہوئے پھرتے...
May 07, 2014
عمران خان، کرکٹ، سیاست، جنگ اور جیو

عمران خان کو پاکستان کے اسٹار کا درجہ حاصل ہے۔ ان کی زندگی کے روشن پہلو خوب جگ مگ کرتے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔ ان میں بے شمار خوبیاں ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان میں کچھ ایسی کمزوریاں بھی ہیں جن کا ان کو دیر بعد احساس ہوتا ہے۔ میں نے عمران خان کے کرکٹ کے زمانے میں ان کو قریب سے دیکھا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ...
April 23, 2014
11اگست47ءکو دنیا کی صورت حال

11اگست 1947ء کو اسلام کے نام پر قائم ہونے والی مملکت کے قیام کی نوید دی جارہی تھی پوری دنیا کی نظریں اس نئے ابھرنے والے ملک پر لگی ہوئی تھیں۔ ہندوستان میں اس کے خلاف مختلف قسم کا پروپیگنڈہ بھی ہو رہا تھا۔ دنیا کی طاقتیں یہ جاننا چاہتی تھیں کہ یہ ملک کیسا ہو گا اور اسلام کے نام پر بننے والی مملکت میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا؟...
April 14, 2014
ہماری کرکٹ ٹیم جیت سکتی ہے

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر قوم کے لوگ جذباتی ہوئے اور دکھی ہیں۔ ہر جگہ تبصرے ہورہے ہیں، تجویزیں دی جارہی ہیں۔ کپتان بدلنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ کھلاڑی بدلنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہر طرح کے مشورے دیئے جارہے ہیں لیکن کوئی اس بات پر غور نہیں کرتا کہ پاکستان کی ٹیم کا اصل مسئلہ کیا ہے؟پاکستان میں...
March 24, 2014
ایک ہی صفحے پر

آج کل مسائل کے حل کے لئے ایک چیز ایجاد ہوئی ہے، جس کا نام ہے ’’ایک ہی صفحہ‘‘۔ ہر مسئلے کا حل یہ کہہ کر بتایا جا رہا ہے کہ اگر فلاں فلاں ایک ہی صفحے پر آ جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے مثلاً دہشت گردی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اگر طالبان اور حکومت ایک ہی صفحے پر آ جائیں۔ مہنگائی ختم ہو سکتی ہے اگر دکاندار اور گاہک ایک ہی صفحے پر آ جائیں،...