| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
ڈاکٹر عبدالقدیر خان
سحر ہونے تک
May 22, 2017
رسول اللہﷺ اور حضرت ثمامہؓ بن اُثال

چھٹی ہجری میں رسول اللہﷺ نے دعوت اِلی اللہ کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم فرمایا تو عرب و عجم کے بادشاہوں کی طرف آٹھ خطوط لکھے اور انھیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ جن سربراہوں کو خطوط لکھے ان میں ثمامہ بن اثال بھی شامل تھے۔ ثمامہؓ بن اثال کا شمار زمانہ جاہلیت کے بارعب عرب بادشاہوں میں ہوتا تھا۔ یہ قبیلہ بنو حنیفہ کے قابلِ رشک سربراہ...
May 15, 2017
شام میں پاکستانی رفاہی ادارے کی خدمات

عالم اسلام تقریباً ایک ارب ساٹھ 60کروڑ نفوس پر مشتمل ہے اور آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو مسلمان2050 تک ڈھائی ارب افراد سے تجاوز کرجائیں گے۔ اسی طرح آج مسلمانوں کی57 آزار ریاستیں ہیں جو اپنے رقبے کے اعتبار سے اندازاً دو کروڑ مربع کلومیٹر پر محیط ہیں۔ اسی طرح تیل کے عالمی ذخائر کا60فیصد اور گیس کے معلوم ذخائر کا70فیصد...
May 08, 2017
ملک شام، مغربی جارحیت اور پاکستانی امداد

آجکل مغربی ممالک شام پر قیامت برپا کئے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ امریکہ، فرانس اور انگلستان اسرائیل کو ایسا تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ چاہئے کچھ بھی کرے عرب کبھی اس کے خلاف کوئی اقدام نہ اُٹھا سکیں۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی ایک میل میں کھل کر لکھا ہے کہ جب شام ختم ہوجائے گا تو پھر اسرائیل کی طرف کوئی آنکھ اُٹھا کر نہیں...
May 01, 2017
نوادرات

ملک میں سیاست عروج پر ہے، مردم شماری، طالب علم کا مردان میں وحشیانہ قتل، پاناما کیس پر تبصرے، ایک طرح کا دنگل لگا ہوا تھا۔ عمران خان، نعیم الحق، فواد چوہدری، ناز بلوچ اور حکومت کی طرف سے دانیال عزیز، مریم اورنگزیب، طلال چوہدری وغیرہ اپنے بازو آزما رہے تھے۔ جب سے کیس کی شنوائی ختم ہوئی ہے میں اپنے علمی کاموں میں مصروف رہتا ہوں۔...
April 24, 2017
ملکی ترقی میں انجینئرز کا کردار

میں آج ملکی ترقی میں انجینئرز کے کردار پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔ وہ اس لئے کہ میں خودبھی انجینئر ہوں اور میں نے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ دونوں اعلیٰ یونیورسٹیوں سے کئے ہیں۔ مگر سب سے پہلے میں سر جارج تھامسن (نوبیل انعام یافتہ) کا ایک قول بتانا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا تھا کہ، ’’ہم نے کچھ عرصہ سے اپنی تہذیب کو ان دھاتوں سے منسوب کیا ہے جو...
April 17, 2017
سائنس، ٹیکنالوجی اور ترقی میں خواتین کا کردار

مُلک کی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی بتدریج زیادہ اور اہم رول اَدا کرنے لگے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضامن ہوتی ہیں لیکن اس میں بدقسمتی سے خواتین سائنسدانوں اور انجینئروں نے بہت کم حصّہ لیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھانے میں خواتین اور حضرات کو برابر کا حصّہ لینا چاہئے اور اس میں کسی قسم...
April 10, 2017
سائنس، ٹیکنالوجی اور مسلمان

تقریباً بیس برس پہلے اسلام آباد میں ورلڈ مسلم کانفرنس نے ایک کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس کے روح رواں ہمارے سینیٹر راجہ ظفرالحق صاحب تھے۔ آپ ورلڈ مسلم کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ اس کانفرنس میں کئی اسلامی ممالک کے ماہرین تعلیم نے حصّہ لیا تھا اور سب نے سر جوڑ کر ایک ایسا لائحہ عمل بنانا چاہا جس پر عمل کرکے مسلمان ترقی کرکے ترقی...
April 03, 2017
سائنس میں مہارت کے بغیر ترقی ناممکن ہے

موجودہ دور میں سائنس جتنی تیزی سے ترقی کررہی ہے اس سے واقفیت رکھنا ناممکن تو کیا اس کے ساتھ چلنا بھی بہت مشکل ہے۔عہد قدیم سے انسان کوشش کرتا رہا ہے کہ زمین میں جو وسائل موجود ہیں ان کو نکالے اور اپنی زندگی کو آرام دہ اور پرسکون بنانے کیلئے استعمال کرے۔ وقت گزرنے کے ساتھ انسانی دماغ کی صلاحیتوں نے بھی ترقی کی اور انسان نے قدرت کے...
March 27, 2017
پاکستان ۔ وعدے اور کارکردگی

آج میں نے سوچا کہ حکمرانوں کے وعدے اور ان کی کارکردگی کے بارے میں کچھ لکھوں۔ دیکھئے 28 مئی 1998 یقیناً بہت ہی اہم اور قابل فخر دن ہے۔ ہم سائنسدانوں اور انجینئروں نے وہ کر دکھایا جس کے بارے میں بہت سے لوگ شش و پنج میں مبتلا رہتے تھے اور اس کامیابی کو دیوانے کا خواب سمجھتے تھے۔ اس میں ہمارے سیاست دان بھی آگے آگے تھے۔ لیکن یہ وعدے...
March 20, 2017
ایسے لوگ بھی یہاں ہیں

آج کسی سیاست دان کی نہیں اور نہ ہی کسی مرحوم شخصیت پر کچھ لکھ رہا ہوں بلکہ ملک کے مایہ ناز معالج، مفسر، فرشتہ خصلت انسان ڈاکٹر عبدالرشید سیال کا آپ سے تعارف کرا رہا ہوں۔ یہ ملتان میں ایک اعلیٰ اسپتال سیال کلینک میں انسانیات کی خدمت کررہے رہیں۔ آپ CEO ہیں۔ آپ نے تھیلاسیمیا اور کینسر پر اعلیٰ تحقیق کی ہے۔دیکھئے دنیا ایک جائے عبرت...
March 13, 2017
نوادرات

آج سیاست مملکت سے ہٹ کر تین اعلیٰ کتابوں پر تبصرہ لکھ رہا ہوں۔ ملک میں کافی چہل پہل اور گرما گرمی رہی ہے۔ پہلے پاکستان، ترکی، ایران، تاجکستان، ازبکستان، کرغستان، قازقستان وغیرہ کے سربراہوں، وزیراعظم اور اعلیٰ افسران کی دو روزہ کانفرنس نے ملک کی سیاست میں چار چاند لگا دیئے اور وزیراعظم اس کانفرنس کے نہ صرف میزبان تھے بلکہ انھوں...
March 06, 2017
قوم کا غم نہ کرو گے تو اُجڑ جائو گے

ایک عام کہاوت ہے کہ جہاں قوم کے غم کا احساس حکمرانوں کے دل سے نکل جائے تو وہ قوم جلد یا بدیر برباد و تباہ ہوجاتی ہے۔ موجودہ حالات خاص طور پر پاکستان میں اس طرح ہوچکے ہیں کہ عوام کا غم، دُکھ درد، مشکلات و تکالیف کا غم حکمرانوںکو نہیں جبکہ قوم کے غم کا نعرہ لگانے والوں کو تو قطعی بھی نہیں ہے۔ کروڑوں لوگوں کی منتخب پارلیمنٹ کے فیصلوں...
February 27, 2017
دلچسپ اور اہم واقعات

ہم پر اللہ تعالیٰ کا عتاب و عذاب نازل ہوگیا ہے کہ ہم نے قرآن، حدیث کے احکامات کو بالکل نظرانداز کردیا ہے۔فرقہ پرستی عروج پر ہے اور جھوٹ، بے ایمانی، رشوت ستانی سرکاری پالیسی بن گئی ہے، اخلاقی قدریں زمیں بوس ہوگئی ہیں۔ نہ اخبار پڑھنے کو جی چاہتا ہے اور نہ ہی ٹی وی دیکھنے کو، دونوں صرف دہشت گردی کے واقعات سے بھرے ہوتے ہیں۔ آج میں اسی...
February 20, 2017
انٹرنیٹ۔ مثبت اور منفی پہلو

انٹرنیٹ کا استعمال ایک وبا کی طرح پھیل گیا ہے۔ اس کا استعمال لوہے کے استعمال کی طرح ہے کہ آپ اس سے جارحانہ استعمال کے لئے ہتھیار بنا سکتے ہیں مگر دوسری جانب اس سے عمارتیں، سڑکیں، پُل، کاریں، ریل، ہوائی جہاز وغیرہ بنا کر بنی نوع انسان کے استعمال و آرام کی چیزیں بنا سکتے ہیں۔انٹرنیٹ منفی و مثبت مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ کچھ...