Dr Khalid Javed Khan - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
ڈاکٹرخالدجاویدجان
March 10, 2017
ہیرو بدلنے کی ضرورت؟

ہر انسان کا کوئی نہ کوئی آئیڈیل ضرور ہوتا ہے۔ جسے وہ اپنے لئے رول ماڈل تصّور کرکے اس کے نقشِ قدم پر چلنا چاہتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اسے ’’ہیرو ‘‘ بھی کہتے ہیں۔ جن کے اعمال کے اتباع میں اُن کے پرستار اُن جیسا بننے یا ان کے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف ہیرو گزرے ہیں۔ جن کے کردار کی...
November 25, 2016
جہانگیر بدر۔ کچھ یادیں کچھ باتیں

مرزا غالب نے کہا تھاوفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہےمرے بُت خانے میں تو کعبے میں گاڑو پیرہن کواپنے نظریات اور دھڑلے کے ساتھ وفادار اور ثابت قدم رہنا ہر دور میں بڑے دل گردے کا کام رہا ہے لیکن آج کی مادی دنیا میں تو یہ وصف بالکل ہی نا پید ہو چکا ہے۔ جہاں ہر بدلتے موسم کے ساتھ بڑے بڑے دانشور بھی کپڑوں کی طرح اپنی وفاداریاں اور...
July 02, 2016
دشمنی کے تقاضے اور حدود

کسی کے ساتھ دشمنی کا تعلّق قائم ہو جانا اگرچہ کسی بھی لحاظ سے قابل ِ ستائش عمل نہیں لیکن افراد اور قوم کی زندگی میں نہ چاہتے ہوئے بھی ایسے مواقع آجاتے ہیں جب مفادات یا اصولوں کے ٹکرائو کی وجہ سے دوستی کا ماحول برقرار نہیں رہتا ، اور کشیدگی جنم لیتی ہے جو بعض اوقات بڑھتے بڑھتے لڑائی جھگڑے کی شکل بھی اختیار کر لیتی ہے۔ اور اس جھگڑے سے...
April 30, 2016
سب سے بڑی کرپشن

پاناما لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپشن کے حوالے سے ایک تہلکہ مچا دیا ہے بلا شبہ کرپشن اب ایک مقامی نہیں بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ اور ’’ نزلہ بر عضوِ ضعیف‘‘ کے مصداق پاکستان سمیت تیسری دنیا کے اکثر ممالک میں جہاں اور بہت سے امراض پائے جاتے ہیں کرپشن بھی ایک موذی مرض کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ...
March 08, 2016
مسلم دنیا کے انتشار کی وجہ

آج نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کا شغر ساری مسلم دنیا اپنی تاریخ کے بدترین انتشار، بدامنی، سیاسی ، معاشی اور معاشرتی بحران کی زد میں ہے۔ تقریباََ 60ملکوں میں بسنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان آج جس ذہنی کرب اور فکری ابہام کے دور سے گزر رہے ہیں اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ عجیب بات یہ ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال مسلم ممالک اگرچہ...
January 13, 2016
بھٹو سے زردار ی تک

قومی سیاسی جماعتیں کسی بھی قوم کے لئےاتحاد کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ جن میں عوام صوبوں ، زبانوں اور مذہبی اعتقادات سے بالا تر ہوکر شرکت کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اتحاد اور حب الوطنی کی ایک اور زنجیر وجود میں آجاتی ہے۔ اسی طرح کسی بھی قومی پارٹی کا تباہ کر دیا جانا یا تباہ ہو جانا ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ تقسیم ِ...
November 11, 2015
مخلوط ذریعہ تعلیم پر اعتراض کیوں

تعلیم کی افادیت سے آج کسی کو انکار نہیں تعلیم صرف ایک اچھا مہذّب انسان بننے کیلئے ہی ضروری نہیں بلکہ آج کی دنیا میں کاروبار اور ملازمت میں کامیابی اور قومی ترقی کیلئے بھی تعلیم ایک بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں ہمیشہ ایک طبقے نے مذہب اور اخلاقیات کا سہارا لیکر تعلیم کے فروغ کے راستے میں مشکلات کھڑی کی ہیں۔...
October 10, 2015
پہلے پچاس سال

جس طرح پاکستان کا قیام ایک حیرت انگیز واقعہ تھا کہ بغیر خون بہائے دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کا سب سے بڑا ملک وجود میں آگیا۔ تقسیم ِ ہند کے دوران جو قتل و غارت گری ہوئی وہ بعد کی بات تھی ورنہ پاکستان کا قیام 1940ءمیں قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد محض سات سالوں کے مختصر عرصے میں پُر امن آئینی جدوجہد کے ذریعے ممکن ہوگیا ۔ جس کی مثال...
September 04, 2015
کیا سیکولر ازم کفر ہے

ہمارے ہاں اوپن ڈسکشن بے لاگ مکالمہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے نظریات یا اصطلاحات کے بارے میں غلط تصّورات پائے جاتے ہیںجو سرا سر کم علمی کے زمرے میں آتے ہیں۔ خصوصاََ جہاں بھی لفظ ’’ازم‘‘ آجائے تو اسے سیدھے ’’کفر‘‘ کا متبادل قرار دے دیا جاتا ہے حالانکہ انگریزی کا یہ لفظ مختلف کیفیتوں کے اظہار کے لئے بولا جاتا ہے جیسے Oppurtunism موقع...
August 18, 2015
کچھ ’’نظریہ پاکستان ‘‘ کے بارے میں

’’نظریہ پاکستان‘‘کو عام طور پر پاکستان کی بنیاد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔جس کے مطابق پاکستان کے قیام کا مقصد ایک مذہبی ریاست کی تشکیل تھا۔ لیکن تاریخ دانوں اور سیاسی دانشوروں میں اس حوالے سے کافی اُمور پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ اوّل یہ کہ کیا واقعی پاکستان کا قیام کسی مذہبی ریاست کے طور پر عمل میں لایا گیا تھا جس کا دعویٰ اس نظریہ...
March 03, 2015
بائی چانس یا بائی چوائس

انسان کی زندگی میں دو طرح کے واقعات رونما ہوتےہیں جو اسکی شخصیت اور کردار کو متعین کرتے ہیں ان میں کچھ بائی چانس یا اتفاقیہ اور کچھ بائی چوائس یا خود اختیاری کے زمرے میں آتے ہیں۔ بائی چانس یا اتفاقیہ طور پر رونما ہونے والے واقعات میں والدین ، خاندان ، ذات برادری ، شکل و صورت ، رنگ و نسل ، زبان، ملک اور مذہب شامل ہیں کہ ان میں سے کسی...
February 14, 2015
انتہا پسندی کی وجوہات

کوئی بھی انتہا پسندی یا تنگ نظری چاہے وہ مذہبی ہو یا غیر مذہبی کسی بھی معاشرے میں عدم برداشت کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے۔ جو معاشرے کے امن و سکون اور ترقی کو غارت کر دیتی ہے۔کیونکہ برداشت کسی بھی معاشرے کا وہ ستون ہوتا ہے جس پر اس کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ قدرت کے نظام میں بھی ہمیں ہر جگہ بقائے باہمی کے لئے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا عمل...
January 30, 2015
دہشت گردی کے خلاف پیکیج

آج کل پاکستان کی پوری ریاستی مشینری دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے صلاح مشورے کر رہی ہے کیونکہ دہشت گردی کے ہاتھوں پاکستان کا کوئی ادارہ چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری محفوظ نہیں رہا۔ اس میں شک نہیں کہ ماضی میں ہماری غلط اندرونی اور بیرونی پالیسیوں نے دہشت گردی کو فروغ دیا۔ لیکن اب ماضی میں دیکھنے کے بجائے مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی...
December 26, 2014
کہیں کوئی ’’تو خامی ‘‘ ہے

یوں تو ہر فرد اور قوم کی زندگی میں اتار چڑھائو اور بحران آتے رہتے ہیں لیکن مسائل اور بحرانوں کی زد میں جسطرح پاکستان رہا ہے ۔ اسکی مثال ملنا مشکل ہے۔ شائد ہی دنیا کی تاریخ میں کوئی دوسرا ایسا ملک ہے جو اپنے قیام کے صرف چوبیس برس بعد ہی ٹوٹ گیا اور بقیہ ملک بھی بُری طرح ہچکولے کھا رہا ہو۔ جہاں کے عوام نے چار بڑی جنگیں بھگتیں جن کے...