| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
ڈاکٹر لبنٰی ظہیر
زیب داستاں
May 27, 2017
تعلیم، اساتذہ اور حکومتی ترجیحات

سی ایس ایس امتحانات 2016ءکے نتائج کےمطابق تقریبا دس ہزار امیدواروں میں سے 202 امیدوار کامیابی حاصل کر سکے۔ یعنی کامیابی کی شرح تقریبا2 فیصد رہی۔98فیصد امیدوار فیل ہو گئے۔ ایک وقت تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان کو "مقابلے کا امتحان" کہا جاتا تھا۔تاہم اب مقابلے کا عنصر اس میں سے خارج ہو چکا۔یہ ہرگز کوئی نئی صورتحال نہیں ہے ۔ گزشتہ پانچ برس...
May 20, 2017
یہ کونسی آزادیٔ اظہار ہے؟

علامہ اقبال نے تقریباً ایک صدی پہلے کہا تھاآزادیٔ افکار سے ہے ان کی تباہی … رکھتے نہیں جو فکر و تدبر کا سلیقہ…ہو فکر اگر خام تو آزادی افکار … انسان کو حیوان بنانے کا طریقہ …علامہ کے سامنے یقینا اپنے دور کے کچھ مسائل ہونگے، جنکی بنا پر انہوں نے ’’ آزادی افکار‘‘ کو فکر یعنی سوچ کی پختگی کیساتھ مشروط کر دیا۔ ان کے اشعار کا...
May 13, 2017
Well Done جنرل باجوہ…

ہماری تاریخ میں ایسے خوبصورت دن کم کم ہی آئے ہیں، جن سے اداروں کی باہمی ہم آہنگی ، خاص طور پرسول ملٹری تعلقات کے حوالے سے ایسا مثبت پیغام ملے ، جس سے پوری قوم میں اطمینان و مسرت کی لہر دوڑ جائے، ماسوائے ان عناصر کے جنکی ساری امیدیں فتنہ و فساد ، اداروں کے ٹکرائو اور افراتفری سے وابستہ ہیں۔ بدھ 10 مئی کا دن اس حوالے سے بہت عرصے تک یاد...
May 06, 2017
اداروں پر دبائو کی سیاست

پانامہ لیکس کا معاملہ منظر عام پر آیا تو ہماری سیاست میں ایک طوفان بپا ہو گیا۔ گرچہ اس قضیے میں 259 افراد کے نام شامل تھے، تاہم توپوں کا رخ ایک شخص (وزیراعظم نواز شریف) پر مرکوز رہا، جس کا نام اس فہرست میں شامل ہی نہیں تھا۔ یہ معاملہ جب سیاستدانوں کے مابین تھا، یعنی پارلیمانی اور اسکے دائرہ کار ( ToR ) کی تشکیل کا مرحلہ درپیش تھا، تب...
April 29, 2017
کتابوں کی دنیا سلامت رہے

کتابو ں کی دنیا سلامت رہے…تاقیامت رہے… یہ ہے اس قومی کتاب میلے کا تھیم سانگ، جو 22 سے 24 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہوا، اور جسے میڈیا نے قومی تاریخ کا سب سے بڑا کتاب میلہ قرار دیا۔ اس میلے کا اہتمام قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے نیشنل بک فاونڈیشن (NBF) نے کیا تھا۔ مجھے بھی اس میلے میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمارے ہاں...
April 22, 2017
معاشرہ اور انتہا پسندی

عبدالولی خان یونیورسٹی ،مردان میں مشعال خان کے سفاکانہ قتل نے ایک بار پھر سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس واقع نے باور کروایا ہے کہ عدم برداشت، عدم تحمل اور شدت پسندی جیسے عوامل کس حد تک سماج میں سرایت کر چکے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی اسکی زد میں ہیں۔جنہیں عام طور پرزیادہ مہذب اور روشن خیال تصور کیا جاتا ہے۔ انہی روشن خیالوں نے...
April 15, 2017
بھارت کا بھیانک روپ

بھارتی خفیہ ایجنسی راکے ایجنٹ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے فیصلے کے بعدبھارت میںایک طوفان بپا ہے۔ بھارتی حکومت ، پاکستان کو کھلے عام دھمکا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا زہر آلود پروپیگنڈہ میں مصروف ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا (بھارتی ایوان بالا) میں کلبھوشن کو ــ" بھارت کا بیٹا" قرار دے ڈالا ۔ کہا کہ کلبھوشن...
April 08, 2017
جعلی پیر، عامل، جادوگر۔ذمہ داری کس کی؟

سرگودھا کے نواحی علاقہ میں مبینہ طور پرگدی نشینی کے تنازع پر نام نہاد پیر کے ہاتھوں بیس افراد کا وحشیانہ قتل ایک لرزہ خیز واردات ہے۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ۔تاہم سانحہ سرگودھا نے ہمارے سماج میں پائی جانے والی ایک کریہہ حقیقت کو برہنہ طور پر ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ اب کھل کر اسکے اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور...
April 01, 2017
انتخابی مہم اور نامہ اعمال

آئندہ عام انتخابات میں ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے۔ تاہم محسوس ہوتا ہے کہ انتخابی موسم کا آغاز ہو چکا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تو خیر گزشتہ چار برس سے حالت انتخاب (election mode) میں ہیں۔ اب سابق صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نوازشریف نے بھی کمر کس لی ہے۔ حالیہ ماہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ سندھ کے تین دورے کیے ۔ مختلف...
March 25, 2017
حجاب پر یہ ا ضطراب کیوں؟

پنجاب میں اعلیٰ تعلیم (Higher education) کی وزارت کیلئے پہلی بار باقاعدہ وزیر مقرر ہواتو اس اقدام کا خیر مقدم کیاگیا۔ بجا طور پر امید بندھی کہ اب اس شعبہ پر زیادہ توجہ مرکوز ہو سکے گی۔ یہ وزارت سید رضا گیلانی کو سونپی گئی ۔رضا گیلانی خود بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ وہ نامور پاکستانی اور امریکی درسگاہوں کے فارغ التحصیل ہیں۔ یہ ذمہ داری...
March 18, 2017
مردم شماری

ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے۔ انیس برس کے طویل وقفے کے بعد ہم اپنی آبادی کا جائزہ لینے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ اگرچہ آئین پاکستان تقاضا کرتا ہے کہ ہر دس برس بعد مردم شماری کروائی جائے۔ہمارے ہاں مگر یہ اہم معاملہ تاخیر کا شکار رہا۔ حکومتیں مختلف حیلوں بہانوں کی آڑ میں اس ذمہ داری سے نگاہیں چراتی رہیں۔ آخری بار مردم...
March 11, 2017
فنکاروں کی فلاح و بہبود ۔مثبت پیش رفت

معاشرے کے کچھ طبقے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگیاں فنون لطیفہ کی کسی ایسی شاخ کیلئے وقف کیے رکھتے ہیں،جو عوام کے لئے تفریح، خوشی اور ذہنی آسودگی کا باعث ہوتی ہے۔ یہ بھی عالمی طور پر مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشروں کا حسن،انکے فنون لطیفہ میں ہوتا ہے۔مصوری ، مجسمہ سازی، موسیقی، خطاطی، فلم، ڈرامہ اور اسی طرح کے دوسرے فنون آپس میں مل کر...
March 04, 2017
سیاست گری اور قومی مفاد

معاملہ کوئی بھی ہو اسے سیاست کی نظر سے دیکھنا عمومی روش بن چکی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ روش اکثر اوقات قومی مفادات کو بھی بالائے طاق رکھ دیتی ہے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور مخالفین کو ہدف تنقید بناناسیاست کی مجبوری سہی، مگر قابل تشویش بات ہے کہ قومی اہمیت کے حامل حساس معاملات میں بھی عموما یہی طرز عمل اختیار کیا جاتا ہے۔ یہاں تک...
February 25, 2017
ضرب عضب سے ردالفساد تک

طالبان سے مذاکرات اور آپریشن ردالفسادتک ایک ایسی کہانی کے اوراق بکھرے پڑے ہیں جو نہ جانے کب اور کہاں ختم ہو گی اور ہم پورے اطمینان قلب کیساتھ کہہ سکیں گے کہ پاکستان دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک ہو گیا ہے۔ یوں تو اس عفریت کا سلسلہ نائن الیون سے جڑا ہے اور پاکستان کو اسکا نشانہ بنے اب سولہ برس سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے، لیکن اس مسئلے...