| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
ڈاکٹر مجاہد منصوری
آئین نو
May 28, 2017
بجٹ کا گورکھ دھندہ اور میڈیا

ہر سال کی طرح اک قومی بجٹ میڈیا کی غالب جگہ اور وقت چاٹتا ہوا پھر آیا ہے ۔ابھی چار پانچ روز یہ ہی موضوع ٹی وی چینلز اور اخبارات پر چھایا رہے گا۔بجٹ کے تعریفی اور تنقیدی پہلوئوں پر عوام کی سمجھ سے باہر ایسا ابلاغ ہو گا کہ حکومت اس کے حق میں کوئی رائے عامہ بنا پائے گی نہ ہی اپوزیشن کی تنقید، حالانکہ بجٹ کا گہرا تعلق عوام سے ہوتا ہے اور...
May 23, 2017
صدرٹرمپ کا نیا بیانیہ، باعث ِ اطمینان اور دھڑکا بھی

امریکہ کے بعض بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں اور میڈیا میں ہونے والی یہ پیش گوئی غلط ثابت ہوئی کہ’’صدرٹرمپ مواخذے (impeachment) کے نتیجے میںاپنی مدت ِ اقتدارپوری نہ کرسکیں گے‘‘ صدر ڈونلڈٹرمپ کا جاری دورہ سعودی عرب عالمی خصوصاً مشرق قریب جس میں پاکستان، افغانستان، ایران اور خلیجی خطہ شامل ہے‘‘ کے خارجی تعلقات کا موجودہ نقشہ تبدیل کرکے رکھ دے...
May 21, 2017
ترقی اور سیاست

پاکستانی معاشرے میں مذہبی رہنمائوں (بحیثیت مجموعی) کے قول و فعل میں عام طور پر پائے جانے والے تضاد کے تناظر میں ہمارے بعض سیانے کہتے ہیں:’’اکثر علماء جو کہتے وہ کرومگر جو کرتے ہیں اس سے بچو‘‘۔ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ کہاوت تو ہمارے پورے معاشرے پر ہی صادق آتی ہے، لیکن عام لوگوں کی راہ راست اختیار کرنے کی توقعات اپنے مقابلعلماء ...
May 16, 2017
گورنمنٹ ۔ملٹری تعلقات

بھلا ہو گیا۔ نیوز لیکس کے حوالے سے گورنمنٹ۔ ملٹری تعلقات میں پیدا ہونے والا تنائو ختم ہو گیا، ہر دو جانب کے شکوک و شبہات دور ہو گئے۔ اب میڈیا میں اس کا فالو اپ اور سیاسی ابلاغ میں تند و تیز تنقید جاری ہے۔ ’’سول ملٹری تعلقات‘‘ کا عنوان دیا جا رہا ہے، جبکہ بنتا گورنمنٹ۔ ملٹری ریلیشنز ہے۔ ’’سول‘‘ کی اصطلاح بالعموم پولیٹیکل سائنس...
May 14, 2017
ڈان لیکس، ایک سبق، ایک حوالہ

ڈان لیکس اسکینڈل، جو شدت سے مطلوب گورنمنٹ۔ملٹری مفاہمت میں تبدیل ہو کر اختتام پذیر ہے، یہ پاکستان میں حکمرانی، سیاسی صحافتی اور عسکری تاریخ کا اتنا بڑا ریفرنس ہے کہ ہر چار شعبوں کے مستقبل میں بطور حوالہ زیر بحث آتا رہے گا اس کے فوری اور ابتدائی اثرات کے برعکس اس ہمہ پہلو سیاسی صحافتی کہانی کے دور رس نتائج کو کوئی حکومت، کوئی...
May 09, 2017
’’بے حساب کرپشن‘‘۔ وزیراعظم کا اعترافِ حقیقت

’’آئین نو‘‘ کے جاری جمہوری عشرے میں مقاصد قیام پاکستان کی روشنی میں ملکی استحکام، عوامی ترقی کی راہوں، حقیقی جمہوری عمل کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ شدت سے مطلوب گڈ گورننس عوام دشمن جاری نظام بد کی بیخ کنی اور جن دیگرظہور پذیر قومی ضرورتوں کی نشاندہی تکرار کے ساتھ کی گئی، ان میں ایک ’’حکمرانوں اور ذمہ دار سیاسی قائدین کی غلط...
May 07, 2017
نتیجہ خیز احتساب کا نکلتا راستہ

شکر الحمد للہ! پاکستان کے دن پھرتے لگتے ہیں۔ 6عشروں کے بعد 2008سے شروع ہونے والے جاری اختتام پذیر عشرے میں بالآخر انتہائی بالا سطح سے احتساب کے آغاز کا ناممکن ، ممکن ہو ہی گیا۔ منتخب حکومتوں کی بحیثیت مجموعی بدترین گورننس کے باوجود بے حساب کرپشن اور ہر طرح کی دھماچوکڑی کا الزام لگا کر نہ کسی باوردی نجات دہندہ نے آئین کی بساط لپیٹی...
May 02, 2017
پاناما کیس:ہوتی انہونی یا....

پاکستان میں اسٹیٹس کو (جاری نظام بد) کو ہی حتمی ملکی سیاسی طاقت سمجھنے والے رائے سازوں کا یہ یقین بالکل غلط ثابت ہوگیا ہے کہ پاناما کیس سے ’’کچھ نہ نکلے گا‘‘۔ دوسری جانب کے تجزیہ کار یوں درست ثابت ہوئے کہ اس بے نقابی سے حکمران خاندان کا جو کچھ غلط نظر آیا اس پر مٹی ڈال کر چھپانا ممکن ہی نہیں۔ ان کا یہ یقین پکا اور سچا ثابت ہوا کہ...
April 30, 2017
عمران خان کا سیاسی ابلاغ

پاکستان میں پرائیویٹ چینلز کی بہار نے ملک کے سیاسی منظر پر کتنی ہی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ اطلاعات کی فراہمی کا ملک گیر عمل تیز تر ہوگیا ہے، اسی طرح حالات حاضرہ کے بھڑکتے سلگتے موضوعات پر رائے سازی کا عمل حجم اور اثر دونوں اعتبار سے ماضی کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔ عوا م الناس اور پوٹینشل شہریوں میں نالج گیپ کم ہورہا ہے۔ سیاسی...
April 26, 2017
آئین و قانون کے مکمل اور یکساں نفاذ کا وقت

’’آئین نو‘‘ کے قارئین کرام! آپ بخوبی واقف ہیں اور مندرجات پر مبنی ریکارڈ شاہد ہے کہ ان سطور میں ’’جاری اسٹیٹس کو‘‘ کو نظام بد قرار دیتے ہوئے، اس کی عوام دشمنی، مکاری کے ہر ہر پہلو کی نشاندہی تسلسل کے ساتھ کرتےہوئے، ملک و قوم کی نجات کے لئے بالآخر رائے عامہ کے لئے جو بیانیہ تشکیل دیا گیا، وہ ہے ’’آئین کا مکمل اور قانون کا...
April 23, 2017
غیر حتمی فیصلہ، بڑی پیش رفت اور تسلسل

پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر میڈیا میں تجزیوں و تشریح کی فری کوئینسی ایک ہی روز میں انتہا پر پہنچ گئی ہے۔ ابھی مفصل فیصلے کے اہم نکات پر خبریں بننے کا سلسلہ کم از کم مزید ایک ہفتے تک جاری رہتا معلوم دے رہا ہے۔ جس سے تجزیوں کی تعداد میں اور تیزی آئے گی۔ فیصلے کی خبر کے بھر پور فالو اپ سے ایک اور نیا خبری موضوع...
April 18, 2017
جدید صحافت کو درپیش چیلنجز

دنیا بھر کے میڈیا اسکالرز دنیائے ابلاغ عامہ کی اس توجہ طلب حقیقت سے اتفاق کررہے ہیں کہ’’میڈیا معاشرے کے طاقتور طبقات کے زیر اثر آکرعوام الناس کو مطلوب حد تک معاشرے کو مطلوب حد تک پیشہ ورانہ خدمات دینے سے قاصر ہوتا جارہا ہے‘‘ ۔ ابلاغیات کے طالبعلم کے طور پر اس اتفاق رائے کی تائید یوں کرتا ہوں کہ ’’صحافیوں نے اپنی ادارہ سازی خود...
April 16, 2017
ادب اور صحافت

انسانی معاشرے کی تشکیل بطور جدید انسانی معاشرہ، اللہ تعالیٰ کی انسان کو بیش بہا عنایات کے انسانی استعمال کا سب سے بڑا شاہکار ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے بے حد و حساب اور لا متناہی رحم اور رحمتوں کے سائے میں انسان کو تین اعلیٰ ترین شرف عطا کرکے انسان کو (بظاہر) تن تنہا اور بے یارومددگار اس کرہ بیش بہا پر اتارا، عقل سلیم بے پناہ ابلاغی...
April 11, 2017
ریاستی دہشت گردی بمقابلہ مطالبہ حق خود ارادیت

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ضمنی انتخاب کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہو گیا ہے اور 70برس سے محبوس کشمیریوں نے ایک بار پھر پوری شدت سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں نئی دہلی کے زیر اہتمام کسی فیصلے اور اقدام کو نہیں مانتے۔ برسہا برس سے 7لاکھ فوج تو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط برقرار رکھنے کے لئے تعینات ہے جو بذات خود بھارتی حکومت...